Maktaba Wahhabi

705 - 924
طارق صاحب، مولانا یونس بٹ صاحب کی قیادت میں طلبہ و اساتذہ، کلیہ دارالقرآن کے اساتذہ، شیخ الحدیث مولانا ارشاد الحق اثری صاحب اور مولانا عبدالحی انصاری صاحب کی سربراہی میں تمام سٹاف، مولانا یوسف انور، مولانا طیب معاذ صاحب، عبدالرحمان آزاد، انور نعیم، حکیم ثناء اللہ تبسم، شیخ محمد اسحاق صاحب، حافظ شفیق ظہیر صاحب، افتخار احمد فراز صاحب، ستیانہ بنگلہ سے مولانا عتیق اللہ صاحب، شیخ مولانا عبداللہ امجد چھتوی صاحب اور مولانا عبدالرشید ضیا کی قیادت میں جامعہ الدعوۃ السلفیہ کے طلبہ و اساتذہ، ماموں کانجن سے امیر ضلع عبدالرشید حجازی صاحب، قاضی ریاض قدیر کی قیادت میں جامعہ تعلیم الاسلام کے طلبا و اساتذہ، تاندلیانوالہ سے محمد سعید احمد اور قاضی محمود صاحب کی قیادت میں قافلہ، جڑانوالہ سے میاں منیر احمد بھٹی، محمدزکریا نذیر، حافظ ابوبکر پٹوی، عبدالرؤف ربانی اور تمام جماعت، سمندری سے پروفیسر ڈاکٹر خالد ظفراللہ اور دیگر، ٹوبہ سے علامہ برق توحیدی صاحب، پروفیسر یونس صاحب، حافظ محمد یوسف صاحب اور حافظ رحمت اللہ فائزصاحب کی قیادت میں ۔ قافلہ خانیوال سے حافظ محمد اسلم حنیف صاحب(لیاقت پور)، پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد صاحب(منڈی یزمان)، بہاول نگر سے حافظ عبدالرحمان شارق صاحب، قاری عبدالعزیز صدیقی صاحب اور عمر فاروق بھٹی صاحب کی قیادت میں قافلہ، گوجرانوالہ سے حافظ رضا اللہ رؤف صاحب، نارووال سے عبدالغفار ریحان صاحب اور بورے والا سے مولانا سہیل احمد صاحب نے شرکت کی۔ نمازِ عشا کی امامت شیخ الحدیث مولانا حافظ مسعود عالم صاحب نے فرمائی۔ نمازِ عشا کے بعد میت کے آنے تک حافظ ابوبکر پٹوی، امیر ضلع فیصل آباد مولانا عبدالرشید حجازی، مولانا یوسف انور صاحب، حافظ مسعود عالم صاحب، مولانا عبداللہ امجد چھتوی صاحب اور حافظ احمد شاکر صاحب نے مرحوم کی دینی، جماعتی اور تصنیفی خدمات کا بھرپور تذکرہ کیا۔ ان کے بعد مولانا عبدالستار حامد صاحب نے لواحقین کے لیے مرکز اور پوری جماعت کی جانب سے تعزیتی کلمات کہے۔ اس کے بعد شیخ الحدیث مولانا حافظ مسعود عالم صاحب نے رقت آمیز لہجے میں نمازِ جنازہ پڑھائی۔ نماز ادا کرنے کے بعد قائدین نے ملک بشیر صاحب کے گھر جا کر ان کی مرحومہ والدہ کے لیے بھی دعائے مغفرت کی۔(شعبہ نشر و اشاعت مرکزی جمعیت اہلِ حدیث، فیصل آباد) 3۔جماعت غربائے اہلِ حدیث پاکستان کا اظہارِ افسوس اور غائبانہ نمازِ جنازہ! ۲۲؍ دسمبر(۲۰۱۵ء)بروز منگل، انتہائی افسوس ناک اطلاع پہنچی کہ معروف مذہبی اسکالر، مورخِ اہلِ حدیث، عظیم خاکہ نویس مولانا محمد اسحاق بھٹی مختصر علالت کے بعد قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون! وہ جماعت اہلِ حدیث کا عظیم سرمایہ تھے۔ انھوں نے دینی و تاریخی موضوعات اور مختلف شخصیات کے بارے میں تقریباً چالیس کتابیں لکھی ہیں ، جو اُن کی طرف سے صدقہ جاریہ رہیں گی۔ جماعت غربائے اہلِ حدیث کی مجلسِ شوریٰ میں ان کی عظیم خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ امیر جماعت
Flag Counter