Maktaba Wahhabi

395 - 924
مولانا محمد حنیف ندوی، پروفیسر عبدالقیوم، مولانا نور حسین گھرجاکھی، مولانا محی الدین لکھوی، حافظ عبدالقادر روپڑی، مولانا عبدالعظیم انصاری، مولانا محمد صادق خلیل، ڈاکٹر محمد لقمان سلفی، ڈاکٹر وصی اﷲ عباس اور مولانا محمد عزیرشمس۔ یہ کتاب پہلی بار جنوری ۲۰۰۳ء میں مکتبہ قدوسیہ لاہور کی طرف سے شائع ہوئی۔ کتاب کے صفحات ۶۴۵ ہیں ۔ اب بھٹی صاحب کی دیگر تاریخی و سوانحی کتب اور تراجم کا تعارف پیش کیا جاتا ہے: 10۔قصوری خاندان: مولانا عبدالقادر قصوری رحمہ اللہ اس خطۂ ارض کی ممتاز شخصیت اور عظیم سیاسی راہنما تھے۔ انھوں نے آزادیِ برصغیر کی تحریک میں بھرپور حصہ لیا اور دامے درمے، قدمے سخنے اس تحریک میں شامل رہے۔ ان کے صاحب زادوں مولانا محی الدین احمد قصوری، مولانا محمد علی ایم اے کینٹب قصوری اور مولوی احمد علی اور میاں محمود علی قصوری رحمہم اللہ بار ایٹ لا نے بھی اپنی بساط کے مطابق آزادی کے لیے کام کیا۔ ان کے علاوہ مولانا عبدالقادر قصوری رحمہ اللہ کے چھوٹے بھائی مولانا عبدالحق وکیل رحمہ اللہ اور مولانا عبداﷲ قصوری رحمہ اللہ بھی دینی و ملی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ مذکورہ کتاب میں قصوری خاندان کے ان لائق صداحترام بزرگوں کے حالات تفصیل کے ساتھ لکھے گئے ہیں اور ان کی علمی، سیاسی، سماجی اور ملی خدمات کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ کتاب بہت سی نادر معلومات کا خزینہ ہے اور ہماری سیاسی اور جماعتی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔ ۲۰۸ صفحات کی یہ کتاب ۱۹۹۴ء میں مکتبہ تعلیماتِ اسلامیہ ماموں کانجن(ضلع فیصل آباد)کی طرف سے شائع کی گئی۔ 11۔میاں فضل حق اور ان کی خدمات: یہ کتاب جماعت اہلِ حدیث کے بہی خواہ اور محسن میاں فضل حق مرحوم(سابق ناظمِ اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان اورسابق صدر جامعہ سلفیہ فیصل آباد)کی خدماتِ جلیلہ کے ضمن میں تحریر کی گئی ہے۔ اس کتاب میں میاں صاحب رحمہ اللہ اور ان کے خاندانی حالات کو تفصیل سے ضبطِ تحریر میں لایا گیا ہے اور ساتھ ہی برصغیر پاک و ہند میں بیسویں صدی کی اہلِ حدیث کی تاریخ بھی بیان کر دی گئی ہے۔ برصغیر میں جماعت اہلِ حدیث کی تنظیمی و سیاسی تاریخ پر یہ کتاب ایک دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔ صفحات ۲۴۰، طبع اگست ۱۹۹۷ء ہے۔ 12۔برصغیر میں اہلِ حدیث کی آمد: اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ برصغیر میں اہلِ حدیث کب آئے اور انھوں نے کس طرح کتاب و سنت کو فروغ دیا۔ یہ کتاب بیس ابواب پر مشتمل ہے اور اس میں تحقیق سے مستند مواد جمع کیا گیا ہے۔ مسلک اہلِ حدیث کو سمجھنے اور اس گروہِ باصفا کے عقائد و نظریات اور دعوتی و تبلیغی سرگرمیوں سے آگاہی کے لیے اس کتاب کا مطالعہ بے حد
Flag Counter