Maktaba Wahhabi

791 - 924
ہے۔ ان کے والد چوہدری فتح محمد صاحب احناف کے دیوبندی مسلک سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ حضرت مولانا عبداللہ ویرووالوی رحمہ اللہ کے مدرسہ دار القرآن و الحدیث میں ابتدائی دینی تعلیم حاصل کرتے رہے۔ جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں داخل ہوئے اور شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ ، شیخ الحدیث مولانا محمدعبدہ الفلاح رحمہ اللہ ، شیخ الحدیث حافظ احمد اللہ بڈھیمالوی رحمہ اللہ و دیگر حضرات کے آگے زانوئے تلمذ تہ کیا۔ جامعہ سلفیہ کے لائبریرین بھی رہے۔ یہیں تدریس بھی کرتے رہے۔ جامعہ کے دفتر کے ناظم بھی رہے۔ ۱۹۸۷ء میں مدینہ یونیورسٹی تعلیم کے لیے چلے گئے۔ وہاں بھی جامعہ سلفیہ کے مندوب اور خدام الحجاج کے طور پر خدمت کی۔ مصر کا مطالعاتی دورہ کرنے کا موقع ملا۔ میاں فضل حق رحمہ اللہ کی کوشش سے آپ نے جامعہ سلفیہ میں مستقل ذمے داریاں انجام دینا شروع کیں ۔ ۲۸ سال مدیرِ تعلیم رہے۔ انھیں میاں صاحب رحمہ اللہ کا خاص قرب حاصل رہا۔ ان کے ہمراہ ملکی و غیر ملکی بالخصوص سعودیہ کے کئی دورے کیے اور بے شمار اہلِ علم سے میل ملاقات کے مواقع میسر آئے۔ آپ وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ بھی ہیں ۔ اس مناسبت سے انھوں نے کئی ایک سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اجلاسوں میں جماعت کی خوب نمایندگی کی۔ موصوف ایک صاحبِ مطالعہ باعمل عالمِ دین ہیں ۔ انھیں تحریر و نگارش سے بھی خاص شغف ہے۔ جامعہ سلفیہ کے ترجمان ماہنامہ ’’ترجمان الحدیث‘‘ کے علاوہ دیگر تمام مشہور اخبارات و رسائل میں ان کے مضامین چھپ رہے ہیں ۔ ان کی تحریر میں شاندار تنوع پایا جاتا ہے، جن میں کتاب و سنت کا ہمہ جہتی پیغام موجود ہوتا ہے۔ آپ نے تقریر و خطابت کے ذریعے سے تفہیمِ دین کا جو طرز اپنایا ہے، اس نے دورِ حاضر کی غیر مسلم فکر کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ موصوف محترم کو بہت سی قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کا کئی بار اعزاز ملا ہے، انھوں نے ان کانفرنسوں میں شامل ہو کر مختلف موضوعات پر مقالہ جات پڑھے ہیں ، جس سے حاضرین و شرکا متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ ہماری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں علم و ادب کے میدان میں اس سے بھی زیادہ کامیابی نصیب فرمائے۔ آمین 31۔ڈاکٹر فیض احمدبھٹی ڈاکٹر فیض احمد بھٹی حفظہ اللہ مدینہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں ۔ آپ راسخ الفکر عالمِ دین ہیں ۔ آپ کا اصل سکونتی تعلق جہلم شہر سے ہے۔ اس لیے مرکزی جمعیت اہلِ حدیث ضلع جہلم میں آپ کو بلند مقام حاصل ہے۔ ڈاکٹرصاحب نے اپنے خاص الخاص دوستوں کی معاونت سے مرکز ابن عباس(رضی اللہ عنہما)کے نام سے جہلم شہر میں ایک وسیع تعلیمی ادارہ قائم کیا ہے۔ آپ کو مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے علمی راہنما اور قائد علامہ محمد مدنی جہلمی رحمہ اللہ سے شرف دامادی حاصل ہے۔ پاکستان کے جماعتی و مسلکی جرائد مثلاً: ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘، ’’ماہنامہ حرمین‘‘ ماہنامہ ’’ترجمان
Flag Counter