Maktaba Wahhabi

940 - 924
ادارہ تفہیم الاسلام احمد پور شرقیہ، ضلع بہاول پور [اہداف، مقاصد، منشور] 1۔ مستند تبلیغی لٹریچر کی ضرورت و اہمیت: ایک مسلمان کی حیثیت سے ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ قرآن و حدیث سب انسانوں کے لیے ہدایت کا سرچشمہ اور اصلاح و نجات کا ذریعہ ہے، اس لیے ہر مسلمان کے لیے قرآن و حدیث کے پیغام سے واقف ہونا، دوسروں کو واقف کرانا اور اس کے ضروری احکام سمجھنا، دینی فریضہ اور بنیادی ضرورت ہے۔ آج کل معاشرے میں لوگوں کے افکار و نظریات اور اخلاق و کردار کے بنانے یا بگاڑنے میں میڈیا نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہمارے وطنِ عزیز کا معاشرہ چونکہ ایک مسلمان معاشرہ ہے اور اس کے باسیوں کی اکثریت اسلام سے تعلق رکھتی ہے، اس لیے اسلامی تعلیمات سے واقفیت اور بنیادی اسلامی تعلیمات سے آگاہی کے لیے دیگر ذرائع کے ساتھ ساتھ پرنٹ میڈیا [کتب، رسائل و جرائد اور اخبارات وغیرہ] کو بطور ذریعہ استعمال کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے، چناں چہ اس سلسلے میں اخبارات و جرائد میں جس قدر معتمد اور صحیح دینی لٹریچر شائع ہو رہے ہیں ، ان میں اکثریت ایسے ہیں جو اسلام کی صحیح نمایندگی کے بجائے اپنے اپنے فرقوں اور تنظیموں کے منشور کے پرچار میں مصروفِ عمل ہیں ، جب کہ ہمیں ایسے رسائل و جرائد کی ضرورت ہے جو کسی شخصیت یا فرقوں کے عقائد و افکار کے بجائے صرف کتاب و سنت کی ترجمانی کرے۔ ایسے رسائل و جرائد جو مستند اور محقق معلومات سے خالی ہوں ، لوگوں کے علمی ذوق کی تسکین کے بجائے انھیں گمراہی میں ڈال دیتے ہیں ، لہٰذا ایسے لٹریچر سے دور رہنا بے حد ضروری ہے۔ اس لیے مفید معلومات سے لبریز، مستند حوالوں پر مشتمل اخبارات، رسائل و جرائد اور میگزین وغیرہ کے ذریعے جس قدر اشاعتِ دین کی توفیق ملے، اس میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔ موجودہ دور میں تبلیغی اور دینی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے جدید ذرائع ابلاغِ عامہ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ فحش اور غلیظ، شرکیہ و کفریہ اور ناقص لٹریچر کا مقابلہ صرف پاکیزہ اور راہنما لٹریچر ہی کر سکتا ہے۔ آج کے سائنسی دور میں جتنی آسانیاں پیدا ہوئی ہیں ، اتنے ہی مسائل بھی بڑھ گئے ہیں ۔ باطل ہر ہتھکنڈے سے لیس ہو کر مقابلے پر آیا ہے، جب کہ حق کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں ہمیں اﷲ تعالیٰ کے دین کی نشر و اشاعت کر کے آخرت کی کامیابی کی تجارت کرنی چاہیے، جسے اﷲ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں اس طرح بیان فرمایا ہے:
Flag Counter