Maktaba Wahhabi

394 - 924
جعفری، مولانا محمد علی لکھوی، شاہ محمد جعفر پھلواروی، مولانا محمد صدیق لائل پوری، مفتی جعفر حسین، مولانا معین الدین لکھوی، مولانا عبداﷲ گورداس پوری، ڈاکٹر ابو سلمان شاہ جہان پوری اور ڈاکٹر اسرار احمد جیسی شخصیات کے خاکے شامل ہیں ۔ اس کتاب کا سب سے طویل مضمون مولانا ابو الکلام آزاد مرحوم پر ہے، جو سوا سو صفحات کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ دیگر عالی قدر حضرات کے سوانحی خاکے بھی نہایت تکریم سے لکھے گئے ہیں ۔ یہ کتاب معلوماتی، ادبی اور علمی خوبیوں سے مزین ہے جو گزشتہ دور میں ان عالی قدر بزرگوں کی طرف سے آزادی کے لیے کی گئی کوششوں کا پتا دیتی ہے اور ان کے ملی و علمی کارناموں سے آگاہ کرتی ہے۔ اس کتاب کے صفحات کی تعداد ۶۲۹ ہے اور یہ کتاب مارچ ۱۹۹۹ء میں مکتبہ قدوسیہ لاہور کی طرف سے طبع ہوئی۔ 8۔کاروانِ سلف: اس کتاب میں بیسویں صدی عیسوی کے بیس فحول علمائے اہلِ حدیث کے حالاتِ زندگی حیطۂ تحریر میں لائے گئے ہیں ۔ ان تاریخ ساز اور نامور علمائے کرام میں ، مولانا عبدالوہاب دہلوی، مولانا سید محمد شریف گھڑیالوی، مولانا عطاء اﷲ شہید، مولانا نیک محمد، حکیم نور الدین لائل پوری، مولانا عبدالستار دہلوی، مولانا عبداﷲ اوڈ، مولانا سید محب اﷲ شاہ راشدی، مولانا عبداﷲ لائل پوری، مولانا سید بدیع الدین راشدی، مولانا محمد رفیق خاں پسروری اور حافظ عبداﷲ بہاول پوری کے اسمائے گرامی نمایاں ہیں ۔ کاروانِ سلف کا ہر معزز رکن اپنی ذات میں ایک انجمن تھا۔ بلاشبہہ یہ نیک طینت لوگ قول کے سچے، عمل میں پختہ اور کردار کے مثالی تھے۔ انھوں نے ہندوستان کے صنم کدہ ظلمت میں توحید و سنت کی اشاعت کی۔ قرآن و حدیث کی دعوت و تبلیغ کے ذریعے لوگوں میں اسلامی تعلیم کو پھیلایا اور احکامِ نبوت کی اہمیت اُجاگر کرکے عمل بالحدیث کو فروغ دیا۔ بھٹی صاحب نے داعیانِ حق کے ان تابندہ ستاروں کی کہکشاں سجا کر جماعت پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ ’’کاروانِ سلف‘‘ ہماری گذشتہ صد سالہ دعوتی، تبلیغی، تصنیفی، تدریسی اور دینی سرگرمیوں کا آئینہ پیش کرتی ہے۔ اس خوبصورت کتاب کو ہمارے فاضل دوست مولانا محمد سرور عاصم صاحب نے اپنے اشاعتی ادارے مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد کی طرف سے ۱۹۹۹ء میں شائع کیا۔ صفحات کی تعداد ۵۲۸ہے۔ 9۔قافلۂ حدیث: ۲۶ علمائے اہلِ حدیث کے حالات و واقعات پر مشتمل شخصی خاکوں کا یہ چوتھا مجموعہ ہے۔ اس میں دل چسپ پیرائے میں ان عظیم المرتبت علمائے اہلِ حدیث کے حالاتِ زندگی احاطۂ تسوید میں لائے گئے ہیں ۔ اس مجموعے میں شامل ہندوستان اور پاکستان کی چند معروف شخصیات کے نام یہ ہیں : مولانا سید امیرعلی ملیح آبادی، مولانا محمد سلیمان روڑی والے، مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی، صوفی نذیر احمد کاشمیری، مولانا شمس الحق سلفی، حافظ عبداﷲ بڈھیمالوی،
Flag Counter