Maktaba Wahhabi

787 - 924
25۔پروفیسر عبدالعظیم جانباز سیالکوٹ کی تاریخ سے کون واقف نہیں کہ یہاں نامور اساطینِ علم و ادب پیدا ہوئے۔ علامہ محمداقبال رحمہ اللہ ، حضرت مولانا محمد ابراہیم میرسیالکوٹی، شیخ الحدیث مولانا محمدعلی جانباز، علامہ پروفیسر ساجد میر حفظہ اللہ اسی دھرتی کے سپوت ہیں ۔ پروفیسر عبدالعظیم جانباز حفظہ اللہ شیخ الحدیث مولانا محمد علی جانباز رحمہ اللہ جیسی پرکشش علمی شخصیت کے صاحبزادے ہیں ۔ حضرت شیخ الحدیث رحمہ اللہ نے ’’إنجاز الحاجۃ‘‘ کی شکل میں حدیثِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی عظیم الشان خدمت انجام دی ہے، جس کی وجہ سے پوری ملتِ اسلامیہ ان کی ممنونِ احسان رہے گی۔ پرفیسر صاحب ۵؍ جولائی ۱۹۷۷ء میں پیدا ہوئے۔ والد محترم نے ابتدائی دینی تعلیم و تربیت کا خصوصی انتظام کیا۔ میٹرک کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے مرے کالج سیالکوٹ میں داخلہ لیا اور یہیں تمام تعلیمی سفر طے کرتے رہے۔ انگریزی میں ایم اے کرنے کے بعد فراغت حاصل کی۔ پروفیسر صاحب موصوف اپنے عظیم والد گرامی کی نسبت سے قرآن و سنت کے ترجمان تو ہیں ہی، لیکن انھیں جدید علوم و فنون خاص طور پر جدید مسائل مثلاً: اسلام اور سائنسی حقائق کے مابین تعلق پر مہارت حاصل ہے۔ اس پر ان کے کئی شاندار مقالات شائع ہو چکے ہیں ۔ آپ انگریزی ادب کے پروفیسر ہیں اور انگریزی میں کئی نصابی کتب کے مصنف بھی ہیں ۔ واقعہ یہ ہے کہ ان کی تحریر ان کے حسنِ طبیعت کی آئینہ دار ہے۔ ان کی تحریریں خواہ وہ اردو میں ہو یا انگریزی میں ، اپنی انفرادیت منواتی ہیں ۔ ان میں رب شناسی، خود شناسی اور کائنات شناسی کے وہ عناصر ثلاثہ موجود ہیں ، جو خوبصورت ادب کی تخلیق کرتے ہیں ۔ گورنمنٹ گفٹ کالج سیالکوٹ(اصل میں یہ گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ کا کیمپس ہے)میں ان کی خدمات کا سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے جاری ہے۔ اس سے قبل وہ سیالکوٹ کے تین نمایاں کالجز گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج، ایف جی کالج اور لیڈر شپ کالج میں بھی پڑھاتے رہے ہیں ۔ اعلیٰ دینی و دنیاوی تعلیم و تربیت کی مناسبت سے انگریزی اور اردو ادب سے خاصا لگاؤ ہے۔ کئی ایک تحقیقی مقالات ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘، ’’الاعتصام‘‘، ’’صحیفۂ اہلِ حدیث‘‘، ’’تفہیم الاسلام‘‘، ’’الواقعہ‘‘ اور ’’الحق‘‘(اکوڑہ خٹک)وغیرہ میں شائع ہو چکے ہیں ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ آمین 26۔پروفیسر ابو حمزہ سعید مجتبیٰ السعیدی ضلع بھکر کی علمی زرخیزی اظہر من الشمس ہے کہ وہاں علامہ اقبال رحمہ اللہ کے قول: ’’ان کی اُمیدیں قلیل، ان کے مقاصد جلیل‘‘ کے مصداق ایک خوبصورت شخصیت پروفیسر ابو حمزہ سعید مجتبیٰ السعیدی حفظہ اللہ علم و عمل کا چراغ جلائے بیٹھے ہیں ۔ آپ جنوبی پنجاب کے ممتاز عالمِ دین حضرت مولانا عبدالعزیز السعیدی رحمہ اللہ کے صاحبزادے ہیں ۔ ضلع بھکر کے ایک علاقے منکیرہ سے آپ کا سکونتی تعلق ہے۔ دار الحدیث محمدیہ جلال پور پیر والا ضلع ملتان میں محدث العصر
Flag Counter