Maktaba Wahhabi

111 - 924
مختصر سوانح: (1)۔ شجرہ نسب: محمد اسحاق بھٹی بن میاں عبدالمجید بن میاں محمد۔ (2)۔ تاریخِ ولادت: ۱۵؍ مارچ ۱۹۲۵ء۔ (3)۔ عصری تعلیم: پرائمری۔ (4)۔ دینی تعلیم میں اساتذہ: مولانا محمد عطاء اللہ بھوجیانی رحمہ اللہ(م، ۱۹۸۷ء)۔ مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ(م، ۱۹۶۸ء)۔ حضرت العلّام حافظ محمد محدث گوندلوی رحمہ اللہ(م، ۱۹۸۵ء)۔ (5)۔ قلم کی تربیت: مولانا سید محمد داود غزنوی رحمہ اللہ(م، ۱۹۶۳ء)۔ مولانا محمد حنیف ندوی رحمہ اللہ(م، ۱۹۸۷ء)۔ بھٹی صاحب رحمہ اللہ کے تعلیم کے معاملے سے مطلع ہونے کے بعد آئیے تحریر و نگارش کی طرف، وہ خود فرماتے ہیں : ’’میرے قلم کی تربیت مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی، مولانا سید محمد داود غزنوی اور زیادہ تر مولانا محمد حنیف ندوی رحمہم اللہ کی نگرانی میں ہوئی۔ سچی بات یہ ہے کہ میں اپنے طور پر کچھ بھی نہیں ۔ مجھ پر میرے اللہ کا خاص کرم ہے کہ ایسے حالات پیدا ہوگئے کہ ان اصحابِ فضل سے فیض یاب ہونے کی سعادت سے بہرہ ور ہوا۔‘‘ (6)۔ صحافتی دور: بھٹی صاحب رحمہ اللہ جن رسائل و جرائد کے مدیر رہے، ان میں مندرجہ ذیل رسائل شامل ہیں : (۱)۔ ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ لاہور۔ (۲)۔سہ روزہ ’’منہاج‘‘ لاہور(یہ ان کا اپنا اخبار تھا)۔ (۳)۔ ہفت روزہ ’’توحید‘‘ لاہور۔ (۴)۔ ماہنامہ ’’المعارف‘‘ لاہور۔ (۵)۔ ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘ لاہور۔ (۶)۔ ہفت روزہ ’’تنظیم اہلِ حدیث‘‘ لاہور۔ برصغیر کی چند نامور شخصیات، جن سے ملاقات ہوئی اور گفتگو کے مواقع میسر آئے: ٭ مولانا ابوالکلام آزاد ٭مولانا حسین احمد مدنی ٭مفتی کفایت اللہ دہلوی ٭مولانا سید ابوالاعلی مودودی ٭مولانا سید سلیمان ندوی ٭مولانا عبدالماجد دریا آبادی ٭مولانا حفظ الرحمن سیو ہاروی ٭مولانا عبدالقادر قصوری ٭مولانا سعید احمد اکبر آبادی ٭مولانا ثناء اللہ امرتسری ٭مولانا محمد ابراہیم سیالکوٹی ٭مولانا عبدالوہاب آروی ٭مولانا عبیداللہ رحمانی ٭مولانا محمد اجمل(سیکرٹری مولانا ابوالکلام آزاد)٭مولانا عبدالمجید سوہدروی ٭شیخ عبداللہ٭ مولوی فضل الحق(شیربنگال)٭مولانا ظفر علی خاں ٭عبدالغفار خان ٭مولانا ابوالحسن علی ندوی ٭خان لیاقت علی خان ٭نوابزادہ نصراللہ خان ٭جواہر لال نہرو۔ اور بہت سارے لوگ۔ تصانیف: (۱)۔فہرست ابن ندیم(عربی سے ترجمہ)۔ (۲)۔ فقہائے ہند(۱۰، جلدیں )۔ (۳)۔نقوشِ عظمتِ رفتہ۔ (۴)۔بزمِ ارجمنداں ۔ (۵)۔ارمغانِ حدیث۔ (۶)۔قافلۂ حدیث۔ (۷)۔برصغیر کے اہلِ حدیث خدامِ قرآن۔ (۸)۔ ہفت اقلیم۔
Flag Counter