Maktaba Wahhabi

945 - 924
(Motivate)کرنے کے لیے آسان و عام فہم کتب و رسائل تیار کر رہے ہیں ، پھر عوام کو Educateکرنے کے لیے فری لٹریچر بڑے پیمانے پر تقسیم کیا جا رہا ہے، تاکہ ہماری سوچ کی دنیا میں اصلاح اور مثبت تبدیلی کے عمل کو تیز تر کیا جا سکے۔ ادارہ تفہیم الاسلام میگزین، سی ڈیز، ڈی وی ڈیز اور ویب سائٹ جیسے پیغام رسانی کے ہر ممکن ذریعے سے معاشرے کے ہر فرد تک پیغامِ الٰہی پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ؎ اندازِ بیاں گرچہ میرا شوخ نہیں ہے شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات اﷲ کریم اپنے کرمِ خاص سے اپنے غیب کے وسیع و عظیم خزانوں سے وسائل کا انتظام فرمائے۔ آمین اِدارہ تفہیم الاسلام کی چند مطبوعات نامساعد مالی حالات کے باوجود جنوبی پنجاب کے مذہبی کلچر کو مدنظر رکھ کر بعض مفید قسم کی کتابیں بھی طبع کی گئی ہیں : (1)۔ ’’پیامِ مصطفی کی کرنیں ‘‘: تین سو بتیس احادیث پر مشتمل یہ کتاب اصلاحِ عوام کے لیے ۲۰۱۲ء میں فری تقسیم کی گئی۔ (2)۔ ’’رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق مستشرقین کے اعتراضات‘‘: ۲۰۱۳ء میں شائع ہونے والی اس کتاب میں یہودیوں اور عیسائیوں کی پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف گستاخانہ حملوں کا رد کیا گیا ہے۔ اﷲ کے فضل سے اس کتاب کو تمام علمی و ادبی حلقوں میں کافی پذیرائی ملی۔ (3)۔ مجلہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ کی اشاعتِ خاص بیادِ: بطلِ حریت علامہ مولانا قاری عبدالوکیل صدیقی خان پوری رحمہ اللہ ۔ ۱۷۶ صفحات کا یہ خصوصی شمارہ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کی ممتاز علمی شخصیت، بانی جامعہ محمدیہ اہلِ حدیث خان پور(ضلع رحیم یار خان)بطلِ حریت علامہ مولانا قاری عبدالوکیل صدیقی خان پوری رحمہ اللہ کی خدمات کے حوالے سے ۲۰۱۴ء میں شائع کیا گیا، جس میں سابق ریاست بہاول پور کی تاریخ اہلِ حدیث کا ایک سرسری جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ الحمد اللّٰہ اس اشاعتِ خاص کو تمام اکابر علمائے اہلِ حدیث نے پسند فرمایا۔ (4)۔ ’’موضوعات القرآن في توحید الرحمان‘‘: ۲۰۱۵ء میں ۲۵۰ صفحات کی یہ کتاب احیائے توحید کے حوالے سے شائع کی گئی۔ اس میں قرآنِ مجید میں مذکور مقاماتِ توحید کا تقریباً احاطہ کر لیا گیا ہے۔ دعوتی و تبلیغی حوالے سے چند اہم کتب غیر مطبوعہ ہیں ، جو یہ ہیں : (۱)۔فیضانِ توحید۔ (۲)۔منہاج التوحید۔ (۳)۔ جواہر التوحید۔ (۴)۔ پیغامِ قرآن کی کرنیں ۔ (۵)۔ جواہراتِ منصورہ، وغیرہ تاریخ اہلِ حدیث جنوبی پنجاب کی ترتیب و تدوین جنوبی پنجاب علمی اعتبار سے شروع ہی سے زرخیز رہا ہے۔ خطے میں علمائے حدیث کی آمد کا سلسلہ مجاہدِ اسلام محمد بن قاسم رحمہ اللہ کی ملتان میں سپہ سالار کی حیثیت سے ورود مسعود سے شروع ہوتا ہے۔ ان کے قافلے میں فوجیوں
Flag Counter