Maktaba Wahhabi

398 - 924
17۔برصغیر کے اہلِ حدیث خدامِ قرآن: اس کتاب میں پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش کے علمائے اہلِ حدیث کی قرآنی خدمات پر تفصیل سے معلومات دی گئی ہیں اور ان علمائے کرام نے قرآنِ مجید سے متعلق جس نوعیت کا کام کیا ہے، اسے وضاحت سے بیان کر دیا گیا ہے۔ اس کتاب میں لائق مصنف نے ۱۸۵ علمائے اہلِ حدیث اور ۲ عالمات کی قرآنی خدمات کا تذکرہ کیا ہے اور اپنے اسلوبِ نگارش کو ایک نئی جہت دی ہے۔ خدامِ قرآن لکھ کر بھٹی صاحب نے جماعت اہلِ حدیث پر احسانِ عظیم کیا ہے۔ یہ پہلی اور اپنی طرز کی منفرد کتاب ہے جس میں اتنے علمائے اہلِ حدیث کے مختصر حالات اور قرآنی خدمات کو مجموعے کی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔ کتاب کے صفحات سات سو ہیں ۔ طبع ۲۰۰۶ء مکتبہ قدوسیہ لاہور۔ 18۔ریاض الصالحین(اردو ترجمہ): حدیث کی یہ کتاب امام ابو زکریا یحییٰ نووی رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔ اس میں اسلام کی بنیادی تعلیمات، تقویٰ، اخلاص اور حقوق و معاملات پر مشتمل احادیث ہیں ۔ مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ نے اس کتاب کا عربی سے اردو میں سلیس ترجمہ کیا ہے اور بعض جگہ مفید حواشی لکھے ہیں ۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ دو جلدوں میں مشتاق بک کارنر اردو بازار لاہور نے شائع کیا۔ 19۔ابوبکر صدیقt(ترجمہ): خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقt کے حالات و واقعات پر یہ کتاب معروف مصری مصنف محمد حسین ہیکل کی عربی تصنیف کا شگفتہ اور سلیس اردو ترجمہ ہے۔ ترجمہ پڑھ کر اصل کا گمان ہوتا ہے۔ بھٹی صاحب رحمہ اللہ نے عربی و اردو زبان کی نزاکتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے ترجمہ کیا ہے اور کتاب کو چار چاند لگا دیے ہیں ۔ ۶۲۰ صفحات کی یہ کتاب مئی ۱۹۹۸ء میں فیصل ناشران و تاجران کتب اردو بازار لاہور کی طرف سے شائع کی گئی۔ 20۔لشکرِ اسامہ کی روانگی(ترجمہ): ڈاکٹر فضل الٰہی صاحب کی اس قابلِ قدر عربی تصنیف کا اردو ترجمہ کرنے کا اعزاز بھی بھٹی صاحب رحمہ اللہ کو حاصل ہے۔ دسمبر ۱۹۹۹ء میں یہ کتاب مکتبہ قدوسیہ کی طرف سے شائع ہوئی۔ 21۔لسان القرآن( جلدسوم): مولانا محمد حنیف ندوی مرحوم قرآن مجید سے بے پناہ شغف رکھتے تھے۔ ندوۃ العلماء لکھنؤ سے انھوں نے تفسیرِ قرآن میں درجہ تخصص کیا تھا۔ بلند پایہ مفسر تھے۔ ’’سراج البیان‘‘ کے نام سے انھوں نے قرآن کی تفسیر لکھی۔ ۱۹۷۹ء میں انھوں نے ’’لسان القرآن‘‘ کے نام سے حروفِ تہجی کی ترتیب سے قرآن مجید کا توضیحی لغت لکھنا شروع کیا تھا۔ الف سے دال تک ان کے تحریر فرمودہ آٹھ حروف دو ضخیم جلدوں کا احاطہ کر گئے۔ ابھی یہ کام جاری تھا کہ مولانا
Flag Counter