Maktaba Wahhabi

551 - 924
کے مطابق ارسال کر دوں گا۔ میری خواہش تھی اور ایک دوست سے اس کا تذکرہ بھی کیا ہے کہ آپ کی کتاب ’’فقہائے ہند‘‘ ہندوستان میں شائع ہو جائے۔ دیکھئے اس کی نوبت کب آتی ہے۔ بزمِ ارجمنداں ، نقوشِ عظمت رفتہ وغیرہ کتابیں تو یہاں سے کافی پہلے شائع ہو چکی ہیں ۔ ’’برصغیر کے اہلِ حدیث خدامِ قرآن‘‘ مکتبہ نوائے اسلام والے شائع کرنے جا رہے ہیں ۔ یہ اللہ کا فضل و کرم ہے کہ اس نے ان کتابوں کو مقبولیت عطا فرمائی ہے۔[1] امید ہے کہ خط نہ لکھنے کے طویل وقفہ کو معاف فرمائیں گے اور اس عاجز کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔ ہم سب آپ کو بہت یاد کرتے ہیں ، آپ کی صحت و عافیت کے لیے دعا بھی کرتے ہیں ۔ والسلام نیاز مند: رفیق احمد رئیس سلفی ۲۱، ۲۲؍ جولائی ۲۰۰۷ء دو روزہ سیمینار(بروز سنیچر و اتوار) [2] 19۔پروفیسر مولانا سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ کا مکتوب: پروفیسر مولانا سعید مجتبیٰ السعیدی حفظہ اللہ جماعت اہلِ حدیث کے ممتاز عالمِ دین مولانا عبدالعزیز السعیدی رحمہ اللہ کے صاحب زادہ گرامی ہیں ۔ آپ حلقہ اہلِ علم میں ایک اچھا خاصا نام رکھتے ہیں ۔ متعدد کتبِ دینیہ کے مصنف و مولف ہیں ۔ عربی سے اردو ترجمہ میں انھیں کمال مہارت حاصل ہے۔ تحریر و تقریر میں نہایت ہی عمدہ ذوق کے مالک ہیں ۔ میں نے اس کتاب کے باب ’’اصحابِ نگارش کا تعارف‘‘ میں ان کے چند اہم کوائف اور احوالِ زندگی لکھے ہیں ۔ وہاں سے پڑھے جاسکتے ہیں ۔ آپ کا شمار حضرت بھٹی صاحب رحمہ اللہ کے خوشہ چینوں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے مرحوم ممدوح رحمہ اللہ کی دو مشہور کتب ’’تذکرہ قاضی محمد سلیمان منصورپوری رحمہ اللہ ‘‘اور سوانح ’’حضرت صوفی محمد عبداللہ رحمہ اللہ ‘‘پڑھ کر اپنے تاثرات دلچسپ انداز میں تحریر کیے اور انھیں ایک مکتوب کی شکل میں حضرت مرحوم کی خدمت میں روانہ کیا۔ یہ دونوں کتابیں مکتبہ سلفیہ شیش محل روڈ لاہور نے شائع کی ہیں ۔ میں پروفیسر صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے از خود اپنا یہ قیمتی خط مجھے ارسال فرمایا۔ اب خط پڑھیے: گرامی قدر محترم المقام جناب مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب ۔متعنا اللّٰہ بطول حیاتہ۔ آمین۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ! دعا ہے کہ اللہ کریم آپ کے علم، عمل اور عمر میں برکت فرمائے اور جماعت کی جو تاریخی
Flag Counter