Maktaba Wahhabi

809 - 924
’’تفہیم الاسلام‘‘ کے بنیادی رکن ہیں ۔ آپ ایک علمی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ شیخ الحدیث مولانا عبدالکریم ندیم ڈیروی رحمہ اللہ آپ کے والدِ گرامی ہیں ، جو جامعہ محمدیہ اہلِ حدیث عام خاص باغ ملتان میں شیخ الحدیث اور جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں مدرس کے منصبِ علیا پر فائز رہے۔ مولانا عبدالرشید بقراط ایک حق گو عالمِ دین کی حیثیت سے مشہور تھے، آپ کے عم محترم تھے۔ مولانا عبدالرحیم اظہر صاحب ۷؍ اپریل ۵۹ ۱۹ء کو اپنے آبائی علاقہ یارو کھوسہ(ضلع ڈیرہ غازی خان)میں پیدا ہوئے۔ والد محترم رحمہ اللہ نے دل و جان سے آپ کی علمی تربیت فرمائی۔ موصوف سرکاری سکول میں مدرس ہیں اور ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں ۔ آپ اپنے خاندان کی یادگار تاریخی لائبریری کے امین ہیں ۔ جو ’’المکتبۃ الکریمیۃ الإسلامیۃ‘‘ کے نام سے اہلِ علم و فضل کے لیے کشش کا درجہ رکھتی ہے۔ جناب مولانا بشیر احمد جھنگیل، جناب مولانا ماسٹر مرید احمد، معروف سینئر صحافی محمد رمضان بھٹہ اور صاحبزادہ میاں محمد یحییٰ اظہر الکریمی اسی کتب خانے کے ریسرچ اسکالرز ہیں ۔ مولانا صاحب موصوف ایک اچھے قلم کار اور خطیب بھی ہیں ۔ جب اس طرح کا متنوع صفات کا پیکر قلم اُٹھاتاہے تو کوئی نہ کوئی شاہکار وجود میں آجاتا ہے۔ آپ کی نثری تحریریں ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘، ’’اہلِ حدیث‘‘ ماہنامہ ’’تفہیم الاسلام‘‘، ’’الواقعہ‘‘ سہ ماہی ’’المنہاج‘‘ اور دیگر اخبارات میں شائع ہوتی رہتی ہیں ۔ آپ کے مضامین میں دلائل و براہین کا ایک سمندر موجزن نظر آتا ہے، جنھیں پڑھ کر روح میں تازگی پیدا ہوتی ہے اور قلب میں سُرور۔ موصوف کو تاریخ و افکار اہلِ حدیث سے خاص مناسبت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل جنوبی پنجاب کے علمائے حدیث کی خدمات کو مرتب کرنے میں مصروف ہیں ۔ یہ میرا اور اُن کا مشترکہ موضوع ہے۔ خاکسار بھی ایک عرصہ سے اسی خدمت پر مامور ہے۔ مولانا اظہر صاحب کے اندازِ تحریر سے لگتا ہے کہ آپ ایک کہنہ مشق ادیب ہیں ۔ طرزِ تحریر نہایت ہی معتدل ہے، جیسے افراط و تفریط کی ہوا بھی نہیں لگی۔ موصوف نے اپنے کتب خانہ ’’المکتبۃ الکریمیۃ الإسلامیۃ‘‘ کے تحت چند رسائل اور پمفلٹ بھی شائع کیے، جن کا تعلق عوام الناس کے عقائد و اعمال سے ہے۔ آپ کے بڑے صاحبزادے میاں محمد یحییٰ اظہر الکریمی حفظہ اللہ اپنے والد موصوف کے علمی اشغال میں معاونت کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے بزرگ دوست مولانا میاں عبدالرحیم اظہر الکریمی حفظہ اللہ کو کامل صحت عطا فرمائے کہ وہ بھرپور انداز میں علمی خدمات انجام دے سکیں ۔ آمین 51۔ذوالفقار علی طاہر حیدر آباد صوبہ سندھ کا اہم ترین مرکز ہے۔ یہ شہر قرآن و حدیث کے متوالوں کی بھی آماج گاہ ہے۔ آج سے کئی سال پیشتر یہاں سے مسلکِ اہلِ حدیث کے داعی و ترجمان ماہنامہ ’’دعوتِ اہلِ حدیث‘‘ کی اشاعت شروع ہوئی، جو الحمدللہ تسلسل سے آج بھی جاری و ساری ہے۔ اس کے باقاعدہ پہلے ایڈیٹر ہمارے دوست مولانا عبدالحمید گوندل حفظہ اللہ
Flag Counter