Maktaba Wahhabi

295 - 924
ایڈیٹر: جناب محترم رحمہ اللہ ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ کے ایڈیٹر رہے، بہت کچھ لکھا، ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘ لاہور کے بھی ۱۹۸۸ء۔ ۱۹۸۹ء تک ایڈیٹر رہے۔ ماہنامہ ’’المعارف‘‘، لاہور اور سہ روزہ ’’منہاج‘‘ لاہور کے بھی ایڈیٹر رہے۔ ’’منہاج‘‘ کا مختصر تعارف کچھ یوں ہے: صفحات ۸۔ ۲۱؍ جنوری ۱۹۵۸ء کو جناب محترم رحمہ اللہ نے جاری کیا۔ اس کے افتتاحی اداریے کے چند اہم مندرجات یہ ہیں : (1)۔ لکھتے ہیں کہ ’’بسم اللّٰہ مجرھا ومرسھا۔ آج ۲۱؍ جنوری ہے، آج سے ہم اپنے وعدہ کے مطابق جماعت اہلِ حدیث کی تاریخ میں اس کے پہلے سہ روزہ اخبار ’’منہاج‘‘ کا باقاعدہ اجرا کر رہے ہیں ۔‘‘ (2)۔ اپنی بساط کے مطابق کتاب و سنت کی نشر و اشاعت کریں گے۔ (3)۔ ’’منہاج‘‘ کا نصب العین جماعت اہلِ حدیث کا نصب العین ہوگا اور اس کی پالیسی جمعیت اہلِ حدیث کی پالیسی ہوگی۔ (4)۔ ملک کی سیاسی جماعتوں میں ’’منہاج‘‘ کسی جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھے گا، وہ ہر جماعت کی اچھی بات کی تائید اور ہر غلط بات پر تنقید کرے گا وغیرہ۔ میرے سامنے اس اخبار کے ۶۶ پرچے ہیں ، جو(جلد اول)۲۸؍ نومبر ۱۹۵۸ء تک ہیں ۔ امکان ہے کہ اس سے زیادہ بھی ہوں گے۔ ہفت روزہ ’’توحید‘‘ لاہور: بطلِ حریت تحریکِ آزادیِ ہند کے عظیم سالار سید محمد داود غزنوی رحمہ اللہ نے ایک ہفت روزہ اخبار ’’توحید‘‘ امرتسر سے جاری کیا۔ اجرائ: ۲۷؍ رمضان ۱۳۴۵ھ یکم اپریل ۱۹۲۷ء مقامِ اشاعت کوچہ غزنویہ امرتسر۔ اس کی پیشانی پر یہ آیتِ کریمہ لکھی تھی: ﴿ وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ ﴾ [آل عمران: ۱۳۹] ﴿ رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَانًا نَصِيرًا ﴾ [بني إسرائیل: ۸۰] یہ اخبار سولہ صفحات پر نکلتا تھا، چند سال کے بعد یہ وقیع اخبار بند ہو گیا، قیامِ پاکستان کے بعد ان کے نامور بیٹے سید ابو بکر غزنوی رحمہ اللہ سابق ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث، سابق وائس چانسلر بہاول پور یونیورسٹی نے دوبارہ جاری کیا۔ نگران: سید ابو بکر غزنوی رحمہ اللہ ، مدیر: محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ ۔ اجرا: ۳۰؍ جولائی ۱۹۶۵ء۔ بیاد گار: حضرت مولانا
Flag Counter