Maktaba Wahhabi

941 - 924
﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيكُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ﴾ [الصف: ۱۰] ’’اے ایمان والو! میں تمھیں ایسی سودا گری بتلاؤں ، جو تمھیں ایک دردناک عذاب سے بچائے۔‘‘ 2۔ ادارہ تفہیم الاسلام کی بنیاد: قرآن و حدیث کی تعلیمات کی روشنی میں مادیت پرستی اور ہوس زر سے مسموم فضا کی حدت کو کم کرنے اور اعلیٰ ادبی، علمی اور اخلاقی اقدار، اخوت و اتحاد، محبت و ایثار کا ماحول بنانے کے لیے سابقہ ریاست بہاول پور کے مشہور شہر احمد پور شرقیہ میں کتاب و سنت کی نشر و اشاعت کے لیے ’’ادارہ تفہیم الاسلام‘‘ گذشتہ کئی برسوں سے اپنی پوری جدوجہد کے ساتھ اشاعتِ دین، حفاظتِ دین، تعمیرِ انسانیت، تربیتِ اخلاق اور اصلاح و کردار کی درستی کے عظیم اور پیغمبرانہ مشن پر گامزن ہے۔ ؎ میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی میں اسی لیے مسلماں ، میں اسی لیے نمازی ادارہ تفہیم الاسلام کی دعوت درج ذیل چند اہم نکات پر مشتمل ہے: (1)۔ ’’توحید رب العالمین‘‘ کی دعوت ہے۔ اس لیے کہ اس دعوت کے لیے تمام انبیائے کرام مبعوث ہوئے اور تمام صحفِ سماویہ کا نزول ہوا۔ (2)۔ ’’اتباعِ سنت‘‘ کی دعوت ہے۔ اس لیے کہ زندگی کے تمام معاملات بالخصوص عبادات میں حتی الامکان سنتِ مطہرہ کی پابندی کرنا ضروری ہے۔ (3)۔ ’’اسلاف‘‘ کی دعوت ہے۔ اس لیے کہ یہ اسلام کی اس پاک صاف اور سادہ تعلیم کی طرف دعوت دیتے ہیں ، جو اسلاف، بزرگان اور صالحین نے امت کے سامنے پیش کی اور جو ہر قسم کی بدعات اور رسول سے پاک اور منزہ تھی۔ (4)۔ ’’سیاسی دعوت‘‘ ہے۔ اس لیے کہ وہ حکومت سے اسلامی معاشرے کی اصلاح، دینی تعلیم کے اجرا و استحکام اور اسلامی نظامِ حکومت کے قیام کے مطالبے کے ذریعے خلافت و امارت کے حقیقی نظامِ اسلام کے لیے کوشش اور جدوجہد کرتے ہیں اور بیرون ملک اور دوسرے اسلامی ممالک کے مسلمانوں کے ساتھ اخوتِ اسلامی کے رابطے کو مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہیں ۔ 3۔ علاقے کے مذہبی تعارف اور مشاہیر علمائے کرام کی خدمات: خطہ بہاول پور ڈویژن ۱۹۵۴ء تک برصغیر پاک و ہند کی معروف اور منفرد اسلامی ریاست کی حیثیت سے پوری دنیا میں شہرت رکھتا تھا۔ اس پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت عباسt کی اولاد معروف بہ خاندانِ عباسیہ نے کم و بیش اڑھائی سو سال تک حکومت کی۔ اسی طرح سابق ریاست بہاول پور انہی عباسی حکمرانوں کا مسکن رہی ہے۔ اس خطے کے تمام علاقے پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت آبادی اور رقبے کے اعتبار سے ہمیشہ زرخیز رہے ہیں ۔ ان چند
Flag Counter