Maktaba Wahhabi

399 - 924
چل بسے۔ ان کے بعد اس کام کو بھٹی صاحب رحمہ اللہ نے آگے بڑھایا اور ذال، را، زا تین حروف لکھے اور ان کی تشریح کی۔ ۳۴۲ صفحات کی کتاب مکمل ہو گئی۔ یہ کتاب ۱۹۹۹ء میں مکتبہ علم و عرفان لاہور سے طبع ہوئی۔ بھٹی صاحب مزید اس سلسلے کو بڑھانا چاہتے تھے کہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ 22۔چہرۂ نبوت: سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر اپنی طرز کی اس منفرد کتاب میں قرآنی آیات کی روشنی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ۳۰ ابواب پر مشتمل ہے۔ ابتدائی انیس(۱۹)ابواب مولانا محمد حنیف ندوی مرحوم کے لکھے ہوئے ہیں ، جب کہ بقیہ گیارہ(۱۱)ابواب بھٹی صاحب رحمہ اللہ نے ندوی صاحب کے اسلوب میں لکھ کر اس کتاب کی تکمیل کی ہے۔ صفحات ۳۲۶۔ مکتبہ علم و عرفان اردو بازار لاہور کی طرف سے ۱۹۹۹ء میں طبع ہوئی۔ 23۔اسلام کی بیٹیاں : یہ کتاب محترم بھٹی صاحب رحمہ اللہ کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو انھوں نے اسلام کی برگزیدہ خواتین کے حالات و واقعات کے ضمن میں تحریر کیے تھے۔ یہ مضامین ۵۰ سال پہلے ۱۹۶۵ء میں روزنامہ ’’امروز‘‘ میں اشاعت پذیر ہوئے تھے۔ بھٹی صاحب کے چھوٹے بھائی سعید احمد بھٹی نے ان مضامین کو سنبھال کر رکھا ہوا تھا۔ وقت آنے پر ان مضامین کو از سر نو نظر ثانی کرکے کتابی صورت میں شائع کر دیا گیا۔ کتاب کے صفحات ۶۰۰، ناشر:مکتبہ قدوسیہ اردو بازار لاہور، طبع جنوری ۲۰۰۱ء ۔ 24۔ارمغانِ حدیث: معاملات سے متعلق یہ کتاب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک سو(۱۰۰)فرامین کا دل آویز مجموعہ ہے۔ اس کا ترجمہ اور وضاحت ۲۷۲ صفحات پر پھیلے ہوئے ہیں ۔ اس کتاب کا مطالعہ ہر شخص کو کرنا چاہیے، تاکہ معلوم ہو کہ معاملات سے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو کن زریں ہدایات سے نوازا ہے۔ اس موضوع پر یہ اولین کتاب ہے۔ طارق اکیڈمی فیصل آباد نے یہ کتاب اگست ۲۰۰۸ء میں شائع کی۔ 25۔دبستانِ حدیث: یہ کتاب برصغیر کے ان اہلِ حدیث علمائے کرام کے بارے میں ہے جنھوں نے حدیث یا شروحِ حدیث یا فتاویٰ پر کام کیا یا تدریسی خدمات سرانجام دیں ۔ اس میں برصغیر پاک و ہند کے ۶۰ علمائے اہلِ حدیث کی خدماتِ حدیث کا منفرد تذکرہ ہے۔ حضرت شیخ الکل میاں نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ اور ان کے ۱۱ تلامذہ کے حالات تفصیل سے لکھے گئے ہیں اور دیگر ۴۸ علمائے اہلِ حدیث کی خدماتِ حدیث کو اجاگر کیا گیا ہے، جن میں بعض موجود ین بھی شامل ہیں ۔ ۶۷۳ صفحات پر محیط یہ کتاب دسمبر ۲۰۰۸ء میں مکتبہ قدوسیہ لاہور کی طرف سے شائع ہوئی۔
Flag Counter