Maktaba Wahhabi

819 - 924
62۔حافظ اسامہ شاکر تحریر و تصنیف میں ، میں جن اصحابِ علم سے متاثر ہوں ، ان میں ایک حافظ احمد شاکر حفظہ اللہ(مدیرمسؤل ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ لاہور)ہیں ۔ آپ جماعت کے معروف قلم نگار ہیں ۔ ان کے ایک صاحبزادے جناب عباد شاکر حفظہ اللہ لاہور میں پرنٹنگ پیپر کے کاروبار سے منسلک ہیں ۔ برادرم حافظ محمد اسامہ شاکر انہی کے بیٹے ہیں ۔ آپ ۳۱؍ جولائی ۱۹۹۶ء کو پیدا ہوئے۔ دینی تربیت کی ابتدائی منزلیں طے کرنے کے بعد دار العلوم تقویۃ الاسلام(المعروف مدرسہ غزنویہ)شیش محل روڈ لاہور میں زیرِ تعلیم ہیں ۔ درسِ نظامی کے تیسرے سال میں ہیں ۔ مولانا کاشف شاہین اور مولانا محمد بن شاکرj سے دینی علوم کے حصول کے لیے کوشاں ہیں ۔ ساتھ ہی دنیاوی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائن میں فرسٹ ایئر کے طالب علم ہیں ۔ اپنے عالی قدر پر دادا شیخ الحدیث حضرت مولانا عطا ء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ کی علمی و تدریسی زندگی ان کی مرکزِ توجہات بنی ہوئی ہے۔ حضرت شیخ مرحوم نے سیکڑوں کی تعداد میں وارثانِ علومِ نبوت کی علمی تشنگی بجھائی۔ اپنے نیک اطوار بزرگوں کی طرح حافظ اسامہ شاکر کی طبیعت میں تحمل، نرمی اور خوش اخلاقی کے اثرات پائے جاتے ہیں ۔ حمیتِ حق کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ برادرِ عزیز عالم نبیل، دورِ حاضر کے مشہور محدث شیخ الحدیث مولانا عبدالمنان نور پوری رحمہ اللہ کے علم و تقویٰ سے بے حد متاثر ہیں ۔ اب انھوں نے تحریر و صحافت کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ اپنی زندگی کی سب سے پہلی تحریر مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کے حوالے سے منظرِ عام پر لائے ہیں ، جو اس ارمغان میں شامل ہے۔ تحریر میں علم و ادب کی خوشبو ہے، مہک ہے، رعنائی اور دلکشی ہے۔ حافظ صاحب ماشاء اللہ اکیس(۲۱)برس کے جوان رعنا ہیں ۔ آغازِشباب ہی میں مثالی دینی تربیت کے باعث ایک بار آور شجر بنتا دکھائی دے رہے ہیں ۔ ان کی صلاحیتوں سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ آگے چل کر شجرِ طوبیٰ ثابت ہوں گے۔ دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے علم و عمل اور عمر میں برکت عطا فرمائے اور انھیں اپنے دین کا سچا اور مخلص خادم بنائے۔ آمین 63۔مولانا ابو انس عبدالستار تمیمی جو علمائے کرام وسائل کی نایابی اور مشکلات کے باوجود تبلیغی، تدریسی اور تصنیفی خدمات سر انجام دینے میں مصروف ہیں ، ان میں ملتان کے ہمارے دوست مولانا عبدالستار التمیمی حفظہ اللہ بھی ہیں ۔آپ بہت خوددار اور صاف گو، شریف الطبع اور کریم النفس انسان ہیں ۔ ۶؍مئی ۱۹۶۷ء کو الحاج الٰہی بخش مرحوم کے گھر ملتان کے علاقے منظور آباد میں پیدا ہوئے۔ اعلیٰ دینی تعلیم و تربیت کے مراحل جامعۃ لاہور الاسلامیہ لاہور اور جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں طے کیے۔ شیخ الحدیث مولانا عبدہ الفلاح رحمہ اللہ ، مولانا عبدالرشید خلیق، مولانا خلیق الرحمان لکھوی، پروفیسر سعید مجتبیٰ السعیدی،
Flag Counter