Maktaba Wahhabi

718 - 924
تصنیف و تالیف اور تنظیم و جماعت کی ترویج و ترقی میں ان کی ذہن سازی مفکرِ اسلام مولانا محمد داود غزنوی، مولانا محمد حنیف ندوی اور مولانا محمداسماعیل سلفی رحمہم اللہ نے اپنی روشن فکر سے فرمائی۔ مولانا رحمہ اللہ کی کچھ کتابیں میرے مطالعہ سے گزری ہیں ۔ تذکرہ عبدالعزیز مالواڈہ رحمہ اللہ ، قافلۂ حدیث، میاں فضل حق اور ان کی خدمات، استقبالیہ و صدارتی خطبات، نقوش عظمتِ رفتہ، تذکرہ مولانا محی الدین لکھوی رحمہ اللہ جیسی وقیع تصانیف، جن کی زبان و بیان میں اس قدر چاشنی ہے کہ پڑھنے والا ان معلومات و حقائق ہی میں کھو جاتا ہے۔ مرحوم بھٹی صاحب مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے پہلے ناظم دفتر بھی رہے۔ وہ عظمتِ اسلاف کے نقوش کے محافظ تھے۔ جماعت و تنظیم کے ہر شعبے میں ان کی عظمت کے دیرپا اثرات باقی رہیں گے۔ إن شاء اﷲ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جماعت کو ان کا نعم البدل عطا کرے۔ آمین 2۔ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ایم۔ این۔ اے(ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان): اپنی ذات میں ایک انجمن اور جماعت مؤرخِ اسلام مولانا محمداسحاق بھٹی رحمہ اللہ کی رحلت اسلامیانِ پاکستان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ آپ بلاشبہہ ان سعید روحوں میں شمار کیے جا سکتے ہیں ، جن کے بارے میں فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿جَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَيْهِ ﴾ [الأحزاب: ۲۳] ’’انہی ایمان والوں میں وہ لوگ بھی ہیں ، جنھوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا، اسے سچا کر دکھایا۔‘‘ مولانا بھٹی صاحب رحمہ اللہ کی علمی اور تنظیمی خدمات روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں ۔ تاریخِ اہلِ حدیث اور افکارِ اہلِ حدیث کی ترتیب و اشاعت ان کا بے مثال کارنامہ ہے۔ مولانا رحمہ اللہ کے قابلِ قدر کام کو دیکھ کر اس بات کی تصدیق ہو جاتی ہے کہ اگر خدمت کا جذبہ اور کام کے لگن کی جہت انسان میں موجود ہو تو اللہ تعالیٰ راستے میں پیش آمدہ مسائل اور مشکلات خود بہ خود دور فرما دیتے ہیں ۔ تحقیق کی دنیا میں یہ حیران کن کارنامہ ہے کہ وہ پچاس ہزار سے زائد صفحات تحریر کر گئے۔ علمی اور ادبی حلقوں میں انھیں ہمیشہ ممتاز مقام حاصل رہا۔ ادب و صحافت، سیرت نگاری اور خاکہ نویسی میں تو انھیں امامت کا درجہ حاصل ہو گیا تھا۔ تصنیف و تالیف کے میدان میں انھوں نے جو نام پیدا کیا ہے، اس میں جہاں ان کے اساتذہ اور اکابرِ جماعت کی تربیت تھی، وہاں ان کی اپنی بھی اچھی خاصی محنت و مشقت شامل ہے۔ ان سب سے بڑھ کر ان پر اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی تھی۔ وہ اپنی ذات میں ایک انجمن اور جماعت تھے۔ برصغیر میں اسلام کے اولین نقوش، روپڑی علمائے حدیث، اسلام کی بیٹیاں ، برصغیر میں اہلِ حدیث کی سرگزشت، کاروانِ سلف؛ جیسی ضخیم کتابوں کے مطالعے سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دماغ اور سینے کو معلومات کا ایسا خزینہ بنا دیا تھا کہ وہ خود علم
Flag Counter