Maktaba Wahhabi

808 - 924
49۔چوہدری سہیل گرداس پوری بابائے تبلیغ حضرت مولانا محمد عبداللہ گرداسپوری رحمہ اللہ کا نام ذہن میں آتے ہی برصغیر پاک و ہند کی جماعت اہلِ حدیث کی مجسم تاریخ آنکھوں کے سامنے آ جاتی ہے۔ ہمارے پیارے دوست چوہدری محمدسہیل گرداسپوری حفظہ اللہ انہی حضرت رحمہ اللہ کے پوتے اور مورخِ اہلِ حدیث مصنف کتبِ کثیرہ حضرت ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین حفظہ اللہ(لندن)کے صاحبزادے ہیں ۔ آپ جماعت کی نوجوان شخصیت اور علم و ادب کی ایک مستقل کہکشاں ہیں ۔ اپنے بزرگوں کی طرح دینی غیرت و حمیت کی ایک مکمل اور جیتی جاگتی تصویر۔ اُن کے والد گرامی حضرت ڈاکٹر صاحب حفظہ اللہ تاریخ ختم نبوت کی تئیس(۲۳)جلدوں کی تدوین و اشاعت سے بحمداللہ فارغ ہو چکے ہیں اور اس تاریخی موضوع پر ساٹھ(۶۰)جلدیں تیار کر چکے ہیں ۔ اس موضوع پر تریپن(۵۳)جلدیں مختلف ویب سائٹس پر اپ لوڈ ہو چکی ہیں ۔ الحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ انھیں مزید ہمت دے۔ُ اس شاندار موضوع پر ان کا قلم ابھی رواں ہے اور یہ سلسلہ طویل سے طویل تر ہوتا جا رہا ہے۔ اسی طرح تاریخ اہلِ حدیث پر بھی ان کی چھے(۶)جلدیں شائع ہو چکی ہیں ۔ ابھی مزید کام جاری ہے۔ جناب سہیل چوہدری انہی موضوعات پر پاکستان کی بڑی لائبریریوں سے قدیم کتب اور پرانے رسائل و جرائد سے مواد تلاش کر کے ڈاکٹر صاحب کو متعلقہ علمی اور تاریخی معلومات فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ یہ ایک تاریخی نوعیت کا اہم ترین قرض تھا، جسے ڈاکٹر صاحب لندن میں بیٹھ کر اکیلے چکا رہے ہیں اور ان کے صاحبزادے ان کے دست و بازو بنے ہوئے ہیں ۔ موصوف کو مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کی صف میں نہایت اہم مقام حاصل ہے۔ آپ قدیمی جامع مسجد اہلِ حدیث بوریوالہ کے ذمے داران میں سے ہیں ۔ برصغیر پاک و ہند کی ’’تاریخ اہلِ حدیث‘‘ و ’’تاریخ ختمِ نبوت‘‘ کے موضوع کی مناسبت سے شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا صاحب(عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت پاکستان)جیسے دانشور حضرات بھی ان سے رابطے میں رہتے ہیں ۔ بورے والا(ضلع وہاڑی میں )میں سہیل چودھری صاحب کا ’’پنجاب کمپیوٹرز‘‘ کے نام سے اچھا خاصا کاروبار ہے اب انھوں نے کاروباری مصروفیت سے وقت بچا کر تاریخی موضوعات پر خود بھی لکھنا شروع کر دیا ہے۔ یہ نہایت خوش آیند بات ہے۔ آپ بہت خوبصورت اور دلکش انداز میں لکھتے ہیں کہ پڑھنے والا بوریت محسوس نہیں کرتا۔ دعاہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں اپنے دادا مرحوم اور والد گرامی حفظہ اللہ کی علمی صلاحیتوں کا امین بنا دے۔ آمین 50۔مولانا میاں عبدالرحیم اظہر الکریمی ڈیرہ غازی خان جنوبی پنجاب کا ایک زرخیز خطہ ہے۔ یہ شہرِ دل پذیر صدیوں سے دینی علوم و فنون کا گہوارہ رہا ہے۔ ہمارے بزرگ دوست حضرت مولانا میاں عبدالرحیم اظہر الکریمی حفظہ اللہ اسی شہر میں فروکش ہیں ۔ موصوف ادارہ
Flag Counter