Maktaba Wahhabi

519 - 924
واصفؔ، جہان فکر کی تنہائیاں نہ پوچھ اہلِ قلم کے واسطے خلوت بھی انجمن انشا نگاری، مکتوب نگاری، مراسلہ، رقعات اور منشأت کسی ادب کا سرمایہ ہوتے ہیں ۔ خطوط نویسی اگر ایک طرف مکتوب نگار اور مکتوب الیہ کے احوال بتانے اور دریافت کرنے کا موثر اور مقبول ذریعہ ہے تو دوسری طرف نفسیات اور محرکات کا نبض شناس بھی ہے اور لکھی ہوئی تحریر سے اخلاقی حیثیت، ذ ہنی اپروچ اور نظریے کی عکاسی و ترجمانی نمایاں ہوتی ہے۔ یہی سطور اگر ایک خاص پیمانے پر حقیقی فاصلوں کو مٹا رہی ہیں اور دوریو ں کو دور ہٹا کر آدھی ملاقات کا ذریعہ بنتی ہیں تو دوسری طرف وہ یادیں تا بندہ نقوش میں بدل کر طرفین کی حیاتِ فانی کے بعد گہرے اثرات مرتب کر کے دلدوز آثار اور عظمتوں کے درپچے کھولنے کا ذریعہ بھی بن جاتی ہیں ۔ گذشتہ نصف صدی سے زائد مدت میں حضرت علامہ مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کو دنیا بھر سے معروف و غیر معروف علمی ادبی، دعوتی، صحافتی اور سیاسی شخصیات کے جو بھی خطوط ان کے نام آئے، انھوں نے اسے محفو ظ کیے رکھا اور اپنی مشہور و معروف کتابوں میں بعض خطوط درج بھی کر دیے۔ بہت سے خطوط ان کی کتابوں میں درج نہ ہوئے تو مختلف رسائل و جرائد میں شا ئع ہوگئے اسی طرح ان کے نام خطوط کا ایک بڑا ذخیرہ ان کی ذاتی لائبریری میں بھی موجود ہے، جو اُن کے برادرِ اصغر جناب سعید احمد بھٹی صاحب کے زیرِ نگیں ہے۔ میں نے کوشش کر کے ان کتابوں اور مختلف رسائل و جرائد(ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ ، اہلِ حدیث‘‘ ، ماہنامہ ’’المعارف‘‘ و غیرہ)سے اُن کے نام خطوط کو جمع کیا ہے اور اس حوالے سے ایک کتاب مرتب کی ہے، جس کا عنوان ہے: ’’مشاہیر کے خطوط، مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کے نام‘‘۔ ہر خط کو درج کرنے سے پہلے مکتوب نگار کا تعارف مع ضروری حواشی اور جہاں ضروری ہوا، وہاں مفید اور کار آمد معلومات لکھ دی گئی ہیں ۔ مولانا مرحوم کی شخصیت کے بھر پور احاطہ اور جامعیت کے اظہار کے لیے ضروری تھا کہ زیرِ نظر کتاب میں بھی ان کے نام بعض علمائے عصر کے خطوط نقل کیے جائیں ۔ چنانچہ صرف بیس(۲۰)ممتاز حضرات کے خطوط یہاں درج کرنے کی سعادت حاصل کی جا رہی ہے۔ خط کے شروع میں مکتوب نگار کا تعارف بھی دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ 1۔مولانا محمد عبیدالرحمان(علیگ)بہاول پوری رحمہ اللہ کا مکتوب: مکتوب نگار بہاول پور کے ممتاز و محقق دانشور تھے۔ ان کے خاندان کے امیر آف بہاول پور نواب سر صادق محمد خان عبا سی خامس رحمہ اللہ سے نہایت گہرے اور احترام کے مرا سم رہے۔ آپ نے بحالی صوبہ بہاول پور میں کلیدی کردار ادا کیا۔ چند سال قبل فوت ہوئے ہیں ۔ مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ صاحب جن دنوں ادارہ ’’ثقافتِ اسلامیہ‘‘
Flag Counter