Maktaba Wahhabi

756 - 924
7۔خادمِ قرآن و سنت حضرت مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کی یاد میں ! آہ! اے اسحاق بھٹی، تو سراپا خاکسار تیری رحلت سے ہوئی ہے قوم و ملت سوگوار تیرا جینا، تیرا مرنا، باعث صد افتخار مدتوں تک ہم کریں گے، آپ ہی کا انتظار قوت ’’فکر و عمل‘‘ سے زندگی تھی آشکار تیری خدمت، عظمت رفتہ کی روشن یادگار ناز سے صدق و صفا تھے، پیکر صبر و رضا عزم میں ایسی بلندی تھی کبھی مانے نہ ہار تو مفکر، تو مورخ، تو محقق، تو ادیب تو مصنف، تو صحافی، تو معلم، باشعار ’’فکر جامد‘‘ کا نہ حامی تھا نہ حامل وہ کبھی بحث و حق جوئی میں حاصل تھا انھیں علمی وقار ہم نے دیکھی ہے تیری تحریر میں ’’کار مسیح‘‘ علم و حکمت، لفظ، و معنی، فکر و فن ہے شاہکار آپ نے لکھی ہے عظمت، ’’سلفیان‘‘ از کی ’’مسلکی غیرت‘‘ تمھاری حق متاع جانثار آہ! انصرؔ بارگاہ رب میں کرتے ہیں دعا! (تحریر:جناب انصرنیپالی، مرکز ابن باز الاسلامی کھٹمنڈو، نیپال(
Flag Counter