Maktaba Wahhabi

363 - 924
عالمی شہرت کے حامل مصنف اور مورخ علامہ محمد اسحاق بھٹی کی وفات تحریر: جناب مولانا سرفراز احمد فیضی۔ مؤناتھ بھنجن، انڈیا اسلامی دنیا کے نامور اسکالر، اردو تذکرہ نگاری و خاکہ نویسی میں عالمی شہرت کے حامل ممتاز عالمِ دین، کہنہ مشق مصنف، صاحبِ طرز ادیب، معروف علمی و تحقیقی رسالہ ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ کے سابق ایڈیٹر اور مورخ اہلِ حدیث علامہ محمد اسحاق بھٹی حقیقی معنوں میں کتاب و سنت کے شیدائی، عظیم موحد، دیدہ ور مورخ، علم وتحقیق کی راہوں سے آشنا محقق ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر جماعت اہلِ حدیث کے اہم ستون تھے، ان کے سانحۂ وفات سے ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا۔ قحط الرجال کے اس دور میں موصوف کی ذاتِ گرامی ایک نعمت غیر مترقبہ تھی، ان کی وفات سے برصغیر کی جماعت اہلِ حدیث ایک عہد ساز شخصیت اور جوہر گراں مایہ سے محروم ہوگئی، نئی نسل کو ان جیسی مثالی شخصیت کی سیرتِ حسنہ اور خدماتِ علمیہ سے درس و بصیرت حاصل کرنا چاہیے۔ مولانا محمد اسحاق بھٹی جماعت اہلِ حدیث کی تاریخ میں ایسی شخصیت ہیں جنھوں نے برصغیر(پاک و ہند)کے جلیل القدر علمائے اہلِ حدیث کے حالاتِ زندگی اور داعیانِ کتاب و سنت کے دینی، دعوتی، ادبی اور علمی قائدانہ کارناموں کو کتابوں میں محفوظ کر دیا ہے۔ اللہ رب العزت نے انھیں قوتِ حافظہ کی غیر معمولی صلاحیت و نعمت سے نوازا، ان کی معلومات کا دائرہ نہایت وسیع تھا۔ بھٹی صاحب کی اب تک کی تحریری مساعی پچاس ہزار سے زائد صفحات پر محیط ہیں ۔ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے ترجمان’’الاعتصام‘‘ سے ۱۷ سال تک وابستہ رہ کر مسلکِ اہلِ حدیث کی ترجمانی کا فریضہ ادا کیا۔ ادارہ ’’ثقافتِ اسلامیہ‘‘ اور اس کے آرگن ’’المعارف‘‘ سے وابستہ ہو کر خالص تحقیقی نہج پر تصنیفی کام کیا۔ بھٹی صاحب کو قدرت نے تاریخ و تذکرہ اور سوانح و سیرت کا ایک خصوصی ذوق اور اختصاصی مزاج عطاکیا تھا، وہ نصف صدی سے زائد مدت تک مستقل اور مسلسل تہذیبی، علمی، دینی اور تاریخی میراث کے تحفظ کے لیے کوشاں رہے، ان کے قلم سے تذکرہ و تراجم رجال کا ڈھیر لگ جانے کے باعث بعض اصحابِ علم و قلم انھیں دورِ حاضر کا ’’امام ذہبی‘‘ کہتے ہیں ، جو صحیح معلوم ہوتاہے، فقہائے ہند(۱۰ جلدوں پر مشتمل)برصغیر میں علم فقہ، برصغیر میں اسلام کے اولین نقوش، برصغیر میں اہلِ حدیث کی آمد، برصغیر میں اہلِ حدیث کی اولیات، برصغیر میں اہلِ حدیث کی تنظیمی سرگزشت، برصغیر کے خدامِ قرآن اہلِ حدیث، نقوش عظمتِ رفتہ، بزمِ ارجمنداں ، کاروانِ سلف، قافلۂ حدیث،
Flag Counter