Maktaba Wahhabi

802 - 924
ہوتا ہے۔ اسلام کے تاریخی نوادرات ان کی گراں قدر تالیفات کا حصہ ہیں ۔ موصوف برق صاحب ایک خاص علمی روایت کے فرد ہیں ۔ اﷲ تعالیٰ نے جس فراخی اور جس شان سے انھیں علم و تحقیق کی یہ نعمتیں عطا فرمائی ہیں ، آپ نے بھی اﷲ کی اس عطا کو برکس و ناکس پر نہ صرف افرادِ جماعت بلکہ غیرانِ جماعت پر بھی لٹائیں ۔ مولانا حفظہ اللہ کی شخصیت بڑی پہلو دار ہے۔ آپ دانشور اور محقق عالم بھی ہیں ۔ صحافی بھی ہیں ۔ اپنی ذات میں ایک انجمن اور ادارہ بھی۔ آپ کا تنظیمی تعلق مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان سے ہیں ۔ مرکزی شوریٰ کے باقاعدہ ممبر ہیں ۔ حضرت علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید رحمہ اللہ آپ پر بہت اعتماد کرتے تھے۔ برق صاحب ان کے باوفا دوست تھے۔ علامہ صاحب نے انھیں جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کی مجلسِ عاملہ کا رکن بنایا اور اپنے زیرِ ادارت شائع ہونے والے ماہنامہ ’’ترجمان الحدیث‘‘(لاہور)کی مجلسِ ادارت میں بھی ان کا نام شامل کیا۔ میرے نہایت ہی محترم مولانا برق التوحیدی صاحب خاکسار پر نہایت شفقت فرماتے ہیں ۔ ان کا تفصیلی تعارف پھر سہی ۔إن شاء اﷲ۔ آخر میں ان کی درازیِ عمر کے لیے دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ان کے قافلہ عمر میں برکت فرمائے اور ان کی علمی اور تحقیقی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔ 42۔مولانا فاروق الرحمان یزدانی دورِ حاضر میں اہلِ حدیث جامعات میں جو اہلِ علم تدریس کے ذریعے حدیثِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی توفیق پارہے ہیں ، ان میں ایک نہایت ہی محترم شخصیت مولانا فاروق الرحمان یزدانی حفظہ اللہ کی بھی ہے۔ موصوف قرآن و سنت کے ماہر عالم، حدیث کے نامور استاذ اور کہنہ مشق صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ جماعت اہلِ حدیث کے صفِ اول کے مدرسین و مبلغین میں شامل ہوچکے ہیں ۔ آپ جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں مدرس اور اس کے ترجمان ماہنامہ ’’ترجمان الحدیث‘‘ کے مدیر بھی ہیں ۔ ’’جہان تازہ‘‘ کے منفرد عنوان سے آپ کا کالم شائع ہوتا ہے جو موجودہ یا گزرے ہوئے حالات و واقعات کی منظر کشی کے ضمن میں سند کی حیثیت رکھتا ہے۔ آپ کا قلمی، علمی اور ادبی سفر ما شاء اللہ جاری و ساری ہے۔ آپ کی چند اہم تصانیف یہ ہیں ۔ احناف کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اختلاف، حنفیت اپنے جال میں ، احناف کا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے اختلاف، خرافات حنفیتِ بجواب تحفہ اہلِ حدیث، جواہرِ ہدایت، تلبیساتِ حنفیت بجواب انکشافِ حقیقت۔ یزدانی صاحب کے بے شمار مضامین ’’ترجمان الحدیث‘‘ ، صدائے ہوش، اشاعۃ السنۃ، صحیفہ اہلِ حدیث، تفہیم الاسلام‘‘ اور ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘ میں شائع ہو چکے ہیں ۔ یزدانی صاحب کا اندازِ تحریر بہت نرم اور شگفتہ ہوتاہے۔ جن میں صبا کی نرمی، گلاب کی خوشبو اور قوسِ قزح کے سات رنگ موجود ہوتے ہیں ۔ ان کی تمام کتب تحقیق کا شوق رکھنے والے حضرات کے لیے قیمتی جواہر اور گراں قدر سرمایہ سے کم نہیں ۔ موصوف یزدانی صاحب اس وقت تین امور نہایت متانت اور سرعت سے انجام دے رہے ہیں ۔(۱)۔تدریس
Flag Counter