Maktaba Wahhabi

211 - 924
مورخِ اسلام، ترجمان اہلِ حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ (چند یادیں ، چند باتیں ) تحریر: جناب مولانامحمد یٰسین ظفر(ناظم اعلیٰ وفاق المدارس السّلفیہ پاکستان) اللہ تعالیٰ کی جانب سے عزت، دولت، شہرت اور منصب کی تقسیم بڑی عجیب ہے۔ وہ جسے چاہتا ہے ان میں سے کسی ایک یا سب سے نواز دیتا ہے۔ یہ کسی شخص کا استحقاق نہیں اور نہ یہ شکل، رنگ یا اعلیٰ نسل کی بنیاد پر میسر آتا ہے۔ بلکہ اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے بھی بندوں کا امتحان لیتا ہے۔ طبعاً صالح لوگ ان کے ذریعے لوگوں میں احترام اور نیک نامی کماتے ہیں اور شقی مزاج، لوگوں سے نفرت اور بدنامی حاصل کرتے ہیں ۔ ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جنھیں عزت و شہرت ملی لیکن عاجزی و انکساری اور گمنامی کو ترجیح دیتے ہیں اور وہ اس حدیث کے مصداق نظر آتے ہیں ، جسے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے روایت کیا ہے ۔آپ رضی اللہ عنہ منبر پر آئے اور فرمایا: ’’یا أیھا الناس تواضعوا فإنی سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسمل یقول:من تواضع للّٰہ رفعہ اللّٰہ، فھو في نفسہ صغیر و في أعین الناس عظیم۔ و من تکبر وضعہ اللّٰہ فھو في أعین الناس صغیر، و في نفسہ کبیر، و حتی لھو أھون علیھم من کلب أو خنزیر‘‘ ہمارے ممدوح جناب علامہ محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ ، اپنی نظر میں چھوٹے لیکن لوگوں کی نظر میں ہمیشہ قدآور رہے۔ ان کی عاجزی اور انکساری، سادگی اور تواضع دیکھ کر کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ آپ چالیس کے قریب کتب کے مصنف ہیں ۔ کیا کمال کے آدمی تھے، جنھیں اکابرِ امت کی صحبت میسر رہی۔ مولانا سید محمد داود غزنوی، شیخ الحدیث مولانا اسماعیل سلفی، مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی، شیخ الحدیث مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی، مولانا محمد حنیف ندوی، مولانا حافظ محمد گوندلوی اور سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہم اللہ جیسے مایۂ ناز زعما اور قائدین کے ساتھ کام کرنے اور ان کی مجلسوں میں بیٹھنے کی سعادت ملی۔مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ سلیم الطبع اور اسلاف کے افکار و نظریات کے امین تھے۔ کتاب و سنت کا منہج آپ کے قلب و اذہان میں رچا بسا تھا۔ آپ راسخ العقیدہ مسلمان تھے۔ قول و عمل میں یکسانیت تھی۔ ذکر و فکر کے عادی اور اسلاف کے پیروکار تھے۔جذباتیت، وقتی، عارضی اور مصنوعی تحریکوں سے نفرت کرتے تھے۔ زمینی حقائق کا بخوبی ادراک رکھتے اور ہمیشہ مثبت اور ایجابی راستہ اختیار کرتے۔ جب سے دینی و سیاسی شعور آیا، آپ نے اہلِ حدیث کا
Flag Counter