Maktaba Wahhabi

943 - 924
یارانِ تیزگام نے منزل کو پالیا ہم محو نالۂ جرس کارواں رہے ۱۹۰۳ء میں احمد پور شرقیہ کے ایک فرد غلام محمد نے انڈیا جا کر مرزا غلام قادیانی کے ہاتھ پر بیعتِ ارتداد کی تھی، اس ایک شخص نے اتنی محنت کی کہ درجنوں لوگ مرزائی ہوگئے، اس دور میں ہمارے اسلاف کرام زندہ تھے، ان کی شب و روز کی دعوت مرزائیت کی تبلیغ میں بہت بڑی رکاوٹ تھی، لیکن جیسے ہی ہم نے عقیدۂ ختم نبوت کی نگرانی بند کر دی، لوگ دھڑا دھڑ مرزائی ہوتے گئے۔ حالت یہ ہے کہ غلام محمد کے مرنے کے بعد ان کی اولاد نے اپنا تبلیغی مشن جاری رکھا، جس سے آج اردگرد کے مختلف علاقوں میں مرزائی کثیر تعداد میں آباد ہو چکے ہیں ۔ اسی طرح بہاول پور ڈویژن سمیت پورے جنوبی پنجاب میں یہ ظلمتِ شپ اور بھی گہری ہے۔۔۔۔ 4۔ ماہنامہ مجلہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ کا آغاز: اہلِ توحید اپنے ذی وقار اسلاف کی راہوں کو چھوڑ کر دنیا داری اور خاکم بدہن جب ہم نے دیکھا کہ ہمارے اپنے ہی لوگ مسلکِ اہلِ حدیث سے روگردانی کر رہے ہیں اور عقیدۂ توحید و سنت کی ترویج و تبلیغ ان کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ، جبکہ مرزائی، شیعہ اور دیگر باطل افکار پھیلانے والی قوتیں اپنے لٹریچر کو عام کرتے پھر رہے ہیں تو اس وقت ہم نے یہ نعرہ لگایا کہ یہ ظلمتِ شب دائمی تو نہیں ، چناں چہ اہلِ توحید کو اپنے حقوق سے آگاہی کا شعور بیدار کرنے اور عوام و خواص کو باطل قوتوں کی دسیسہ کاریوں سے مطلع کرنے کے لیے ادارہ تفہیم الاسلام نے اپنی دیگر دعوتی سرگرمیوں کے علاوہ ماہانہ بنیادوں پر اپریل ۲۰۰۲ء میں مجلہ تفہیم الاسلام جاری کیا۔ ہمارا اس میں موقف یہ ہے: ؎ شکوہ ظلمتِ شب سے تو بہتر ہوگا کہ اپنے حصے کی شمع جلاتے جائیں ہمارے نزدیک توحیدِ باری تعالیٰ، شانِ رسالت، عظمتِ صحابہ، اسلامی سیادت اور عصرِ حاضر کے عمیق مسائل کے حل کے لیے اور مستند دار الافتاء پر مشتمل ادارہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ کے ترجمان ماہنامہ مجلہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ کا احیا از حد ضروری ہے۔ اس کے چند ایک اغراض و مقاصد یہ ہیں : (1)۔ قرآن و سنت کے سرچشموں سے صحیح عقائد و نظریات کا پرچار۔ (2)۔ جدید فقہی و علمی تحقیقات سے امتِ مسلمہ کی آگاہی۔ (3)۔ سیاسی و معاشی مسائل کا بے لاگ تجزیہ اور مسائل کے حل کی تجاویز۔ (4)۔ نوجوان نسل کی صحیح فکری راہنمائی اور عصری چیلنجوں کے مقابلے کے لیے ان کی تیاری۔ (5)۔ زرد صحافت کا مقابلہ اور اسلامی صحافت کی ترویج۔ (6)۔ الحاد و زندقہ، اباحیت، انکارِ ختم نبوت، فتنۂ انکارِ حدیث اور دیگر فتنوں کا مقابلہ۔ ماہنامہ مجلہ تفہیم الاسلام جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنوں (بہاول پور، ملتان، ڈیرہ غازی خان)سے شائع ہونے
Flag Counter