Maktaba Wahhabi

306 - 924
مورخ و محسنِ اہلِ حدیث، سلطان القلم مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ تحریر: جناب مولانا عبدالرحیم اظہر الکریمی، ڈیرہ غازی خان جماعت اہلِ حدیث پاکستان کے ممتاز عالمِ دین، ادیب و صحافی، مورخ و محسنِ اہلِ حدیث و سلطان القلم، الشیخ المحترم محمد اسحاق بن عبدالمجید بن محمد بن دوست محمد عرف دسوندھی بن خزانہ بن جیوا۔ ایک خوش مزاج اور وسیع القلب والنظر منفرد ادیب و صحافی اور مورخ تھے۔ اگرچہ طالب علمی دور سے اس عظیم علمی و فکری شخصیت سے متعارف ہوں ۔ لیکن ملاقات ۲۰۱۱ء کو نصیب ہوئی، جو میرے لیے ایک اعزاز تھا۔ وہ اس طرح کہ مورخہ ۲؍ اپریل ۲۰۱۱ء بروز ہفتہ ملتان کے معروف دینی ادارے مرکز ابن القاسم الاسلامی میں محفلِ حسنِ قراء ت و تقریبِ بخاری کا انعقاد ہوا۔ اس میں محترم فاضل نوجوان، ممتاز صاحبِ قلم شیخ الحدیث الحافظ ریاض احمد عاقب الاثری حفظہ اللہ(مولف کتبِ کثیرہ)نے فاضل نوجوان محترم حمیداللہ خان عزیز(ایڈیٹر ماہنامہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ احمد پور شرقیہ)اور راقم کو بھی شرکت کی دعوت دی، جو اُن کی محبت و خلوص کا نتیجہ ہے۔(محترم حافظ عاقب اثری حفظہ اللہ ماہ دسمبر ۲۰۱۵ء سے رابطہ عالمِ اسلامی کی دعوت پر ایک سالہ کورس پر تخصص کے لیے مکہ مکرمہ چلے گئے ہیں ۔ جو ہمارے لیے ایک خوش آیند بات ہے۔ اللہ تعالیٰ محترم حافظ صاحب کو اپنے دینی مقاصد میں کامران فرمائے۔ آمین)ان کی ہمیشہ یہ آرزو رہی کہ جو اہلِ علم شخصیت ان کے مرکز میں تشریف لائے، اس کو وہ اپنے گھر لے آ کر ان کی خاطر تواضع کرنے کی سعادت حاصل کریں ۔ جماعتی احباب و علما، مورخِ اہلِ حدیث محترم بھٹی صاحب رحمہ اللہ سے ملاقات کے مشتاق اور متمنی تھے۔ جن میں شمس القلم، ممتاز ادیب و صحافی جناب حمید اللہ خان عزیز، مولانا محمد مشتاق صاحب اور مولانا عبدالحی اثری(شیخ الحدیث جامعہ محمدیہ ملتان)نمایاں ہیں ۔ علاوہ ازیں طلباء نے بھی ملاقات و زیارت کا شرف حاصل کیا۔ پروگرام محفلِ حسنِ قراء ت و تقریب بخاری کے اختتام پذیر ہونے کے بعد محترم الحافظ ریاض الاثری صاحب ہمیں اپنے دولت خانہ پر لے گئے۔ وقت بھی کافی گزر چکا تھا۔ محترم بھٹی صاحب پہلے ہی سے موجود تھے۔ جماعت کے عظیم مورخ کی یہ بڑی ہمت تھی کہ انھوں نے اس وقت تقریباً ۸۶/ ۸۵ سال کی عمر میں لاہور سے ملتان تک کے طویل سفر کی صعوبت برداشت کر کے اس عظیم درس گاہ کو رونق بخشی۔ اس پروگرام میں ان کے بھائی محترم سعید احمد بھٹی بھی ہمراہ تھے، جن کا تعارف بھٹی صاحب نے خود کرایا۔ محترم حافظ صاحب نے ایک کمرے میں مہمانانِ گرامی کے
Flag Counter