Maktaba Wahhabi

828 - 924
70۔مولانا رفیق احمد رئیس سلفی دورِ حاضر کے ہندوستانی اہلِ علم و فکر کی فہرست ماشاء اللہ کافی وسیع ہے۔ دعوت و تحریک کے مختلف میدانوں میں ان کی طویل کاوشوں کا سلسلہ بھی قابلِ رشک ہے۔ ان میں ایک معروف عالمِ دین مولانا رفیق احمد رئیس سلفی حفظہ اللہ ہیں ۔ سکونتی تعلق ہندوستان کے شہر علی گڑھ سے ہے۔ آپ یکم جنوری ۱۹۶۳ء کو مشرقی یو پی کے ضلع بلرام پور کے ایک گاؤں ’’گورا بھاری‘‘(GauraBari)میں ایک محنت کش کسان رئیس احمد کے گھر پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کے مدرسے ’’نظام العلوم‘‘میں حاصل کی۔ ۱۹۷۳ء میں مدرسہ دار التوحید(ضلع سدھارتھ نگر)پہنچے اور عربی و دیگر فنون کی کتابیں پڑھیں ۔ بعد ازاں وہ مدرسہ مفتاح العلوم ٹکریا(ضلع سدھارتھ نگر)جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر اور جامعہ سلفیہ(بنارس)میں معروف مدرسین سے کتب و فنونِ حدیث کی چھوٹی بڑی کتابیں پڑھیں ۔ آپ کے معروف اساتذہ کرام میں ڈاکٹر مقتدیٰ حسن ازہری، مولانا شمس الحق سلفی، مولانا صفی الرحمان مبارک پوری، مولانا عبدالرؤف رحمانی، مولانا عبدالحنان فیضی ،مولانا عبدالرشید مدنی ،مولانا رحمت اللہ اثری،مولانا انعام اللہ قاسمی،مولانا سلیم الدین و دیگر حضرات شامل ہیں ۔ سلفی صاحب کی دعوتی و تبلیغی خدمات کا دائرہ بے حد وسیع ہے، اسے بیان کرنے کے لیے کئی صفحات درکار ہیں ۔ اس وقت آپ علی گڑھ میں جماعت اہلِ حدیث کے دست و بازو بنے ہوئے ہیں اور مختلف مساجد میں دروسِ قرآن و حدیث ارشاد فرماتے ہیں ۔ طلبائے دین کی خواہش پر تفسیر قرآن بھی پڑھا رہے ہیں ۔ جمعے کا خطبہ بھی ارشاد فرماتے ہیں ۔ انھوں نے ۲۰۰۶ء میں ایم ٹی ایچ(ماسٹر آف تھیالوجی)کیا۔ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ علومِ اسلامیات کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور دو گولڈ میڈل حاصل کیے۔ بعد میں پی ایچ ڈی کی اور اس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مقالے کا عنوان ہے: ’’نواب صدیق حسن خان بہ حیثیت مفسرِ قرآن‘‘۔ آپ نے بے پناہ علمی اور تصنیفی کام کیا۔ چند سطور میں اس کا احاطہ نہیں کیا جا سکتا۔ علی گڑھ آنے کے بعد انھوں نے ترجمہ اور تصنیف و تالیف کا باقاعدہ کام شروع کیا۔ بعض علمی تصانیف یہ ہیں : شرف اصحاب الحدیث، کتابِ زندگی، صحیح الادب المفرد، مکاتیبِ رحمانی، اسلام کے بنیادی عقائد، خمینیت؛ افکار و عقائد، مسلمان عورت کا شرعی لباس، مفتاح اللغۃ العربیۃ، اسلامی سیاست کی فکری و عملی بنیادیں ، مکاتیب حضرت شیخ الحدیث(مولانا عبیداللہ رحمانی)، علوم الحدیث؛ مطالعہ و تعارف(ترتیب)، تعمیرِ ملت اور دینی ادارے، قرآن کریم؛ منہاج فکر و عمل وغیرہ وغیرہ۔ اس کے علاوہ بھی ان کی متعدد قلمی کاوشیں ہیں ۔ مولانا رفیق احمد رئیس سلفی حفظہ اللہ بیک وقت مختلف اور متنوع خصوصیات کے مالک ہیں ۔ آپ ایک ممتاز عالمِ دین اور ہمہ گیر شخصیت کے حامل، اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں ۔ اردو اور عربی زبان کے بلند پایہ ادیب ہیں ۔ ان کی تمام تصانیف علم و ادب سے معمور ہیں ، جو اسلامی بیداری پیدا کرنے اور فکر کو جِلا بخشنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں ۔ ان
Flag Counter