Maktaba Wahhabi

45 - 924
مخدومی حضرت مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کی یاد میں ! تحریر: جناب مولانا عارف جاوید محمدی ۔کویت تاریخِ اہلِ حدیث مرتب کروانے کے لیے آل انڈیا اہلِ حدیث کانفرنس نے علامہ محمد ابراہیم میر سیالکوٹی رحمہ اللہ(وفات: ۱۲؍ جنوری ۱۹۵۶ء)کی ذمے داری لگائی۔ چنانچہ حضرت علامہ سیالکوٹی رحمہ اللہ نے تاریخِ اہلِ حدیث کے متعلق ابتدائی طور پر لکھا، مگر طباعت کا کام التوا میں پڑنے کی وجہ سے آگے کام جاری نہ رہ سکا۔ اخبار ’’اہلِ حدیث‘‘ امرتسر میں اس کی تفصیل موجود ہے۔ مخدومی حضرت مولانا محمد عطاء اﷲ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ(وفات: ۳؍ اکتوبر ۱۹۸۷ء)بھی اس کا اظہار فرمایا کرتے تھے۔ فقیر نے حضرت مولانا بھوجیانی رحمہ اللہ سے اس طرح کی باتیں سنیں ۔ بعد ازیں جب میں کویت آیا اور جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی کے ساتھ منسلک ہوا تو حضرت مولانا محمد عطاء اﷲ حنیف رحمہ اللہ کے منصوبوں پر عمل کرنے کا داعیہ بیدار ہوا اور لجنۃ القارۃ الہندیہ کے ذمے داران کے سامنے مندرجہ ذیل تین منصوبے رکھے۔ بحمد اﷲ انھوں نے فقیر کی حوصلہ افزائی کی اور ان پر کام شروع ہو گیا: (1)۔ کتبِ حدیث پر درسی حواشی۔ (2)۔ تاریخِ اہلِ حدیث کی تدوین۔ (3)۔ حضرت نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ اور دیگر اکابر علمائے اہلِ حدیث کی کتب کی اشاعتِ نو۔ کتبِ حدیث پر حواشی کے سلسلے میں لجنۃ القارۃ الہندیہ کے رئیس الشیخ فلاح خالد المطیری نے حضرت علامہ حافظ ثناء اﷲ مدنی حفظہ اللہ سے ’’جائزۃ الاحوذي علی سنن الترمذي‘‘ لکھوائی۔ اسی طرح ہندوستان کے ایک عالم مولانا ذاکر عباس ندوی نے موطا امام مالک پر حاشیہ لکھا ہے، جو ان شاء اﷲ شائع کرنے کا پروگرام ہے۔ دیگر کتب پر بھی کوشش جاری ہے۔ مگر افسوس کہ عموماً اہلِ علم کی طرف سے اس سلسلے میں بھرپور تعاون حاصل نہیں ہو رہا۔ تاریخِ اہلِ حدیث کی تدوین کے سلسلے میں حضرت مخدومی مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ نے کافی مواد جمع کر دیا ہے، جس کی تفصیل آگے آئے گی۔ بحمد اللّٰہ محترم ڈاکٹر محمد سلیمان عرف ڈاکٹر بہاء الدین ___حفظہ اللّٰہ وتولاہ___ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اکیلے ایک بڑے ادارے کا کام کر رہے ہیں ۔ ہندوستان کی مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے ناظمِ اعلیٰ محترم الشیخ اصغر علی امام مہدی کو اﷲ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے، وہ محترم ڈاکٹر صاحب کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں اور ڈاکٹر صاحب
Flag Counter