Maktaba Wahhabi

842 - 924
شعبان ۱۴۳۶ھ کے شمارہ نمبر(۱۰۱)میں چھاپا تھا۔ تاریخ اہلِ حدیث سے دلچسپی رکھنے والے احبابِ ذوق نے اسے بے حد پسند کیا۔ حافظ صاحب کی تحریر و تراجم کی یہ اہم خوبی ہے کہ اس میں معنی اور ابلاغ کی ترسیل بدرجہ اتم موجود رہتی ہے، جو قاری کو ایک نئے لطف سے آشنا کرتی اور اس کے تذویق و تشویق میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ لفظ سے لفظ اور بات سے بات نکلتی ہے۔ دار الدعوۃ السلفیہ(لاہور)کی لائبریری میں مَیں نے بعض کتب میں ان کے تحقیقی مقدمے پڑھے ہیں ، ساری تحریری ایسی ہی خوبیوں سے مزین ملیں ۔ لہجے کی چاشنی اور الفاظ کی ندرت اس میں سونے پر سہاگے کا کام دیتی ہے۔ تہہ دل سے دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ان کے ذوقِ علم و تحقیق میں اضافہ فرمائے، علمی خدمات کو قبول فرمائے، انھیں حاسدوں کے حسد سے محفوظ رکھے اور ان کے قافلۂ عمر میں برکت عطا کرے۔ آمین۔ یا رب العالمین ٭٭٭
Flag Counter