Maktaba Wahhabi

587 - 924
سرمائے کے طور پر نئی نسل کے حوالے کر دیا جائے، تاکہ وہ علم و عمل کے اس پہاڑ سے روشنی حاصل کر سکیں ۔ ہر سمت جواں رت میں اک کیف ہوا طاری یادوں کے سویروں سے ہر شام سہانی ہے ’’مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ سے میرا تعلق(بیتے دنوں کی چند بکھری یادیں )‘‘ کے عنوان سے میں نے ایک کتاب مکمل کرلی ہے، جس میں ان سے اپنی علمی نسبت، جماعتی روابط، ان کے اور میرے مکاتیب، مجلہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ کے ساتھ ان کا پُرخلوص تعلق وغیرہ کا تذکرہ چھیڑا گیا ہے۔ کتاب ۲۰۰ صفحات پر مشتمل ہوگی۔ ان شاء اللہ مولانا مرحوم نے ’’تذکرہ مولانا غلام رسول قلعوی رحمہ اللہ ‘‘کے نام سے ایک ولی کامل کی سوانح عمری مرتب کی تھی، جس کے ۵۲۸ صفحات ہیں ۔ کتاب فروری ۲۰۱۲ء میں مولانا غلام رسول ویلفیئر سوسائٹی قلعہ میہاں سنگھ ضلع گوجرانوالہ سے شائع ہوئی تھی۔ کتاب کا ایک مستقل چوبیسواں باب میری فراہم کردہ معلومات اور احوال و قائع پر مشتمل ہے۔ باب کا نام ہے: ’’مولانا غلام رسول رحمہ اللہ اور احمد پور شرقیہ کا ہاشمی خاندان‘‘۔ اس اجمال کی وضاحت کچھ یوں ہے: شیخ الاسلام علامہ ابو محمد عبدالحق الہاشمی رحمہ اللہ(احمد پور شرقیہ، سابق ریاست بہاول پور)کے ایک نامور عالمِ دین تھے۔ ۱۹۴۸ء میں شاہ ابن سعود رحمہ اللہ کی دعوت پر ترکِ سکونت کرکے مکہ مکرمہ چلے گئے تھے۔ متعدد علمی کتب کے مصنف تھے۔ ۱۹۷۲ء میں وہیں وفات پاگئے۔ آپ کے والد گرامی علامہ عبدالواحد الہاشمی رحمہ اللہ ، مولانا قلعوی صاحب رحمہ اللہ کے تلمیذ رہے۔ ریاست بہاول پور، ڈیرہ غازی خان، ملتان وغیرہ میں دعوت و تبلیغ کے سلسلے میں ان کا آنا جانا رہتا تھا۔ میں نے مولانا بھٹی صاحب رحمہ اللہ کی خواہش پر احمد پور شرقیہ کے اس معروف ہاشمی فاروقی خاندان اور مولانا غلام رسول قلعوی رحمہ اللہ کے مابین علمی اور فکری روابط پر ایک مستقل مضمون مرتب کیا تھا، جو بہت ہی معلوماتی اور تاریخی حوالے سے اہم ہے، جسے بڑی عرق ریزی اور جستجو کے بعد ہی لکھا گیا تھا۔ جب یہ مکمل مضمون مولانا رحمہ اللہ کی خدمات میں پہنچا تو انھوں نے جواب میں خاک سار کو یہ مکتوب لکھا۔ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم مکرمی و محترمی جناب مولانا حمیداﷲ خان عزیز! زید مجدکم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! مکتوب گرامی ملا اور اس کے ساتھ ہی مولانا عبدالحق ہاشمی رحمہ اللہ اور ان کے خاندان سے متعلق طویل مضمون بھی موصول ہوا، جس میں مولانا غلام رسول قلعوی رحمہ اللہ کے بارے میں بہت سی اہم باتیں مرقوم ہیں ۔ اس پر میں آپ کا بے حد شکر گزار ہوں ۔ مولانا قلعوی رحمہ اللہ کے حالات جو مجھے میسر آئے، تحریر کر دیے گئے ہیں ۔ جو حالات آپ نے ارسال فرمائے ہیں ، وہ بھی ان شاء اللہ اس کتاب میں آپ کے حوالے اور شکریے کے ساتھ درج ہوں گے۔ مولانا قلعوی رحمہ اللہ کے بارے میں یہ معلومات آپ کے علاوہ اور کہیں سے حاصل نہیں ہو سکتی تھیں ۔ اﷲ آپ کو خوش رکھے،
Flag Counter