Maktaba Wahhabi

588 - 924
جنھوں نے اہم معلومات سے نوازا۔ ’’تفہیم الاسلام‘‘ مجھے باقاعدہ مل رہا ہے اور میں اس کے مندرجات سے مستفید ہوتا ہوں ۔ اس دور میں یہ بہت بڑی خدمت ہے، جو آپ بڑی مستعدی سے سر انجام دے رہے ہیں ۔ اﷲ ہی آپ کو اس کی جزا دینے والا ہے۔ آپ کے اداریے اور دیگر مضامین سے لوگوں کو استفادہ کرنا چاہیے۔ آپ ماشاء اللہ خوبصورت انداز میں اپنے ما فی الضمیر کا اظہار کرتے ہیں اور بہترین اسلوب سے مسلک اہلِ حدیث کی تبلیغ پر کمر بستہ ہیں ۔ اس بات سے نہایت خوشی ہوئی کہ آپ نے ریاست بہاول پور اور جنوبی پنجاب کے علمائے اہلِ حدیث کے حالات مرتب کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بے حد ضروری کام ہے۔ پنجاب کے اس خطے میں بے شمار علمائے کرام پیدا ہوئے، جنھوں نے تصنیفی، تدریسی اور خطابتی صورت میں بڑی خدمات سر انجام دی ہیں ، لیکن افسوس ہے کہ ان کے حالات جمع کرنے کی طرف زیادہ تو جہ نہیں کی گئی۔ علما کے اس پاک باز گروہ میں وہ حضرات بھی ہیں جو پنجاب کے دوسرے علاقوں سے جنوبی پنجاب پہنچے اور ان کی مساعی سے کتاب و سنت کی وہاں بڑی ترویج ہوئی۔ ان میں غزنوی علمائے کرام قابلِ ذکر ہیں ، جنھوں نے منڈی صادق گنج وغیرہ علاقے میں وعظ و تدریس کا سلسلہ جاری کیا اور اس کے بڑے اچھے نتائج نکلے۔ آپ کو ان حضرات کا تذکرہ بھی کرنا چاہیے۔ میں نے اپنی زیرِ طبع کتاب ’’گلستانِ حدیث‘‘ میں حافظ محمد زکریا غزنوی رحمہ اللہ پر مضمون لکھا ہے، لیکن یہ مختصر مضمون ہے، اس لیے کہ ان کے حالات زیادہ نہیں ملتے۔ انہی علما میں پروفیسر حافظ عبداللہ بہاول پوری رحمہ اللہ کا نامِ نامی شامل ہے۔ میں نے ’’کاروانِ سلف‘‘ میں ان کا تذکرہ بڑی تفصیل سے کیا ہے۔ اسی کتاب میں حضرت مولانا سلطان محمود جلال پوری رحمہ اللہ پر بھی میرا مضمون شامل ہے، لیکن اﷲ تعالیٰ بھلا کرے مخدوم محترم حضرت مولانا محمد رفیق اثری کا کہ انھوں نے ان کے حالات میں ایک مستقبل کتاب تصنیف فرما دی، جس میں مولانا جلال پوری رحمہ اللہ کے علاوہ بھی بہت سے اصحابِ علم کا تذکرہ آگیا ہے۔ یہ نہایت عمدہ کتاب ہے، جو مولانا اثری نے لکھی۔ یقین ہے ان شاء اللہ آپ بھی اس نواح کے اہلِ علم کا تذکرہ خو بصو رت انداز و اسلوب میں کریں گے اور لوگ اس سے استفادہ کریں گے۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ اپنے ماہانہ مجلے کی ہر اشاعت میں کسی نہ کسی عالم پر مضمون تحریر کیا کر یں ، جب اچھی خاصی تعداد میں علما کا تذکرہ ہو جائے تو ان پر نظر ثانی کرکے اسے کتابی شکل میں شائع کر دیں ۔ بہر کیف یہ تو ایک تجویز ہے، جس طرح بھی ہو سکے کام ہونا چاہیے۔ مجھے یاد ہے آپ مختلف اوقات میں دو دفعہ لاہور تشر یف لائے تھے اور اس فقیر کو بھی یاد فرمایا تھا۔ آپ کی بیماری دردِ گردہ کا سن کر تشویش ہوئی۔ ان شاء اللہ جلد ہی اﷲ تعالیٰ شفا بخش دے گا۔ گھبرانے
Flag Counter