Maktaba Wahhabi

548 - 924
’’الأدب المفرد‘‘ پر ایک کام انجام پایا ہے۔ اس کے دو اِڈیشن تیار ہوئے ہیں ، ایک صرف اردو ترجمہ ہے، جس میں ضعیف اور صحیح دونوں طرح کی احادیث ہیں اور دوسرا علامہ البانی کی ’’صحیح الأدب المفرد‘‘ کے متن کے ساتھ ترجمہ ہے۔ ترجمہ سید عبدالقدوس ہاشمی کا ہے۔ نظر ثانی اور حکمِ احادیث کا اضافہ میری طرف سے ہے ۔یہ ہاشمی صاحب علامہ عبدالرحمن مبارک پوری کے شاگرد ہیں ۔ کراچی میں تھے۔ ان کے بارے میں مجھے زیادہ معلومات نہیں ہیں ۔ اگر آپ کے پاس کچھ معلومات ہوں تو مطلع فرمائیں ۔ ’’کتابِ زندگی‘‘ کے نام سے ان کا اردو ترجمہ معروف ہے۔ مولانا مختار احمد ندوی کے صاحب زادے شیخ اکرم مختار نے مولانا محمد حنیف ندوی رحمہ اللہ کی کتاب ’’مطالعہ قرآن‘‘ شائع کر دی ہے، ان کی طرف سے میں دو صفحے کا عرضِ ناشر کے علاوہ مزید کچھ تحریر نہ کر سکا، جس کا افسوس ہے، ان کو جلدی تھی اور میرے پاس وقت نہیں تھا۔ قاضی محمد سلیمان منصور پوری کی ’’غایۃ المرام‘‘ اور ’’تائید الإسلام‘‘ بھی شائع ہوگئی ہیں ۔ ان کی تصحیح وغیرہ کا کام اس فقیر نے انجام دیا ہے۔ آپ کی مرسلہ کتابیں ’’برصغیر کے اہلِ حدیث خدامِ قرآن‘‘ اور ’’حضرت صوفی عبداللہ‘‘ مل گئی تھیں ۔ کئی دوستوں نے ان سے استفادہ کیا اور برابر احباب کے مطالعے میں رہتی ہیں ۔ ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری صاحب سے تذکرہ کیا کہ محترم بھٹی صاحب نے آپ کا ذکرِ خیر اپنی کتاب میں کیا ہے، لیکن ان کو ابھی تک آپ کی عربی تصانیف دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔ میں نے درخواست کی ہے کہ آپ کو اپنی کتابیں بھجوا دیں ۔ ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری اب جامعہ سلفیہ بنارس کے صدر ہیں ۔ الاعتصام کے ’’مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی نمبر‘‘ میں ان کے بارے میں یہ غلط اطلاع دی گئی ہے کہ وہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے اوّلین فضلاء میں سے ہیں ۔ وہ مدینہ کبھی نہیں گئے۔ انھوں نے جامعہ ازہر سے ایم اے کیا ہے اور ڈاکٹریٹ کی سند علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ عربی سے حاصل کی ہے۔ ’’برصغیر کے اہلِ حدیث خدامِ حدیث‘‘ اور ’’علامہ منصورپوری‘‘ پر آپ کی کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو چکی ہوں گی، چشم براہ ہوں ۔[1] امید ہے کہ اگر باآسانی دست یاب ہوجائیں تو ضرور ارسال فرمائیں گے۔ ان کے علاوہ اور کون کون سے کام مکمل ہوئے ہیں ؟ ان کے بارے میں بھی جاننے کا خواہش مند ہوں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی عمر و صحت میں برکت عطا فرمائے۔ اس عمر میں آپ جس قدر اعلیٰ علمی کام انجام دے رہے ہیں ، وہ محض اللہ کی توفیق اور اس کا فضل خاص ہے۔ جماعت اہلِ حدیث میں سیر و سوانح کے باب میں جو کمی تھی، اس
Flag Counter