Maktaba Wahhabi

547 - 924
میں کس قدر فعال اور تیز رو ہیں ۔ گرامی نامہ کے بعض مقامات کی میں نے حواشی میں وضاحت کر دی ہے۔ ملاحظہ فرمائیے: محترم و مکرم مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب(حفظہ اللہ ) السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! امید کہ آپ بخیر و عافیت ہوں گے۔ ایک طویل وقفے کے بعد آپ کی خدمت میں عریضہ پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ اس گستاخی کے لیے معذرت خواہ ہوں ۔ پچھلے دنوں ایک دوست نے آپ کا سلام پہنچایا تھا جو ڈاکٹر بہاء الدین صاحب کے لیے ہندوستان سے کچھ علمی مواد فراہم کرتے رہتے ہیں ۔ ماہنامہ ’’نداء الصفا‘‘ نئی دہلی کی ترسیل دہلی سے ہوتی ہے۔ یہ رسالہ سدھارتھ نگر کے ایک مدرسے کا ترجمان ہے، جسے میں علی گڑھ میں رہ کر مرتب کرتا ہوں ۔ دہلی آفس کو کہا گیا تھا کہ آپ کو بھی رسالہ بذریعہ ڈاک بھیجا جائے۔ امید ہے کہ اس کی ترسیل شروع ہو گئی ہوگی اور آپ کو رسالہ مل رہا ہوگا۔[1] پچھلے دس بارہ مہینوں میں نواب صدیق حسن خاں قنوجی رحمہ اللہ کی چھے اور اردو کتابوں کی تسہیل، تخریج اور ترجمہ نصوص کی خدمت انجام دی ہے۔ یہ شیخ عارف جاوید محمدی کا دیا ہوا پروجیکٹ تھا، اب اس پر نظر ثانی کا کام شیخ محمد عزیر شمس فرما رہے ہیں ۔ دعا فرمائیں کہ جلد ہی ان کی اشاعت ہوسکے، تاکہ آپ کی خدمت میں پیش کر سکوں ۔[2] اسی دوران
Flag Counter