Maktaba Wahhabi

746 - 924
میں کوئی مشکل نہیں پیش آتی۔ مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ سے ان کے جو ادبی روابط تھے، وہ ان کے نام بعض خطوط و دیگر تحریروں سے واضح ہو ہی جاتے ہیں ۔ آپ کا تعارفی خاکہ کتاب کے پندرھویں باب ’’اصحابِ نگارش کا تعارف‘‘ میں ملاحظہ فرمائیے۔ جن اصحابِ سخن کا کلام آپ کے زیرِ مطالعہ آئے گا، ان میں درج ذیل حضرات شامل ہیں : 1۔ جناب محمد سعید(وساوے والا) 2۔ جناب اطہر نقوی(انڈیا) 3۔ جناب نثار احمداصغر فیضی(نیپال) 4۔ فرحت(پاکستان) 5۔ مصلح نوشہروی( مولانا صلاح الدین مقبول احمد۔ انڈیا) 6۔ مولانا عطاء اللہ حیدر(سدھارتھ نگری، انڈیا) 7۔ انصر نیپالی(کھٹمنڈو، نیپال) 8۔ جناب قاری تاج محمد شاکر(پتوکی) اب آئیے دیکھتے ہیں کہ کن کن ادیبانِ ملت نے کس کس سخن طرازی سے مرحوم کی شان میں عقیدت کے موتی پروئے ہیں ۔
Flag Counter