Maktaba Wahhabi

656 - 924
اس باب میں جن علما و ادبا نے مولانا کی قلمی مہارتوں اور دینی و علمی خدمات کو ہدفِ موضوع بنایا ہے، ان میں مندرجہ ذیل پانچ(۵)اصحاب کے اسمائے گرامی ملاحظہ فرمائیں : (1)۔ فضیلۃ الشیخ علامہ صلاح الدین احمد مقبول حفظہ اللہ(کویت)۔ انھوں نے عربی میں خصوصی مضمون تحریر کیا ہے۔ (2)۔ جناب رحیم طلب(لودھراں ، پنجاب)۔ انھوں نے انگریزی میں رشحاتِ فکر پیش کیے ہیں ۔ (3)۔ جناب الیاس فاروقی(احمدپورشرقیہ، ضلع بہاول پور)۔ سرائیکی زبان میں مولانا کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ (4)۔ مولانا ابو سفیان محمد خان محمدی(بدین۔ سندھ)۔ مولانا مرحوم کی طویل علمی و ادبی خدمات کو سندھی زبان میں بیان کیا ہے۔ (5)۔ ڈاکٹر مسعود ثاقب گوجر(ملتان)۔ معروف پنجابی زبان میں حضرت مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ اب آئیے ان پانچ(۵)زبانوں میں اہلِ سخن کے افکار کا مطالعہ کرتے ہیں ۔
Flag Counter