Maktaba Wahhabi

246 - 924
(35)۔ برصغیر کے اہلِ حدیث خدامِ قرآن: ناشر: مکتبہ قدوسیہ، لاہور ۔ (36)۔ تذکار مولانا محی الدین لکھوی رحمہ اللہ: ناشر: مکتبہ اسلامیہ، لاہور۔ (37)۔ محفلِ دانش منداں : ناشر: محمد اسحاق بھٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ ساندہ، لاہور (38)۔ تذکرہ مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ ،(زیرِ طبع)۔ (39)۔ مقالاتِ قرآن و حدیث:(زیرِ طبع)۔ بھٹی صاحب کی ایک تحریری خدمت یہ ہے کہ انھوں نے پنجاب یونیورسٹی کے انسائیکلوپیڈیا آف اسلام میں مختلف موضوعات پر پچاس سے زیادہ مقالے لکھے، جن میں پانچ مقالے قرآنِ مجید سے متعلق ہیں ۔ (۱)۔ جمع و تدوینِ قرآن، (۲)۔ فضائلِ قرآن، (۳)۔ واقعات و قصصِ قرآن، (۴)۔ مضامینِ قرآن اور (۵)۔اعجازِ قرآن۔ پھر مسجد، ملائکہ، منافقوں ، مرتبین فتاویٰ عالم گیری کے عنوانات پر مقالات لکھے اور متعدد مقالات مختلف شخصیات کے بارے میں تحریر کیے، جن میں سے بعض چھپ گئے ہیں اور بعض اشاعت کے مراحل میں ہیں ۔ ریڈیو پاکستان میں بھی بھٹی صاحب نے تقریریں کیں ۔ پہلی تقریر ۲۵؍ دسمبر ۱۹۶۵ء کو ہوئی اور پھر یہ سلسلہ ۱۹۹۷ء تک جاری رہا۔ ان کی تقریریں صراطِ مستقیم، صحابۂ کرام کے حالات، بزرگانِ دین کے واقعات، آیاتِ بینات، زندہ تابندہ، سیرتِ طیبہ، کتابوں پر تبصرے اور اس قسم کے دیگر موضوعات پر ہوتی رہیں ، جن میں وہ اپنی رائے کا اظہار کرتے رہے۔ نیز پنجابی زبان میں سوہنی دھرتی اور فوجی بھائیوں کے بارے میں نشر ہونے والے پروگراموں میں بھی آپ کا سلسلۂ گفتگو طویل عرصے تک جاری رہا۔ اس زمانے میں صرف سرکاری ٹیلی ویژن(PTV)ہوتا تھا۔ اس میں آپ کی پہلی تقریر ۲۷؍ جولائی ۱۹۷۲ء کو ’’بصیرت‘‘ پروگرام میں نشر ہوئی، جس کا دورانیہ پانچ منٹ تھا۔ پھر مختلف موضوعات پر ہونے والے پروگراموں میں آپ کی علمی رائے سے استفادہ کیا جاتا رہا۔ روزنامہ اخبار ’’امروز‘‘ اپنے عہد کا بہت معتبر اخبار تھا۔ بھٹی صاحب رحمہ اللہ اس میں کئی سال جمعہ اور اتوار کو مضامین لکھتے رہے۔ کچھ عرصہ روزنامہ ’’پاکستان‘‘(لاہور)میں ان کے مضامین چھپے۔ ماہنامہ ’’قومی ڈائجسٹ‘‘(لاہور)میں بہت سی شخصیات پر ان کے تحریر کردہ خاکے شائع ہوتے رہے۔ متعدد جرائد و رسائل میں ان کے مضامین کی اشاعت کا سلسلہ جاری رہا۔ ان کی خاکہ نگاری پر ایک خاتون پروفیسر فوزیہ سحرملک نے پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے ’’محمد اسحاق بھٹی کی خاکہ نگاری‘‘ کے عنوان سے ایم فل کا مقالہ لکھا، جس کی ڈگری انھیں مل چکی ہے۔ یہ مقالہ کتابی صورت میں بھی چھپ گیا ہے۔ ایک مقالہ محمد انس سرور صاحب نے لکھا، جس کا عنوان ہے: ’’مولانا محمد اسحاق بھٹی کی سوانح نگاری فقہائے ہند کے تناظر میں ‘‘۔ یہ مقالہ پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی کی نگرانی میں مکمل ہوا۔ اس کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی کی طرف
Flag Counter