Maktaba Wahhabi

593 - 924
مقام ہم عصروں سے ہو اس قدر آگے کہ سمجھے منزل مقصودِ کارواں تجھ کو علامہ مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کی برصغیر پاک و ہند اور عرب ممالک میں جو عظیم شہرت ہوئی، وہ ایک مفکر، مورخ، محقق اور متکلم کی حیثیت سے ہے۔ اور یہ حیثیت معاصر اربابِ علم و صاحبانِ تصانیف کے رجحان کو دیکھنے میں من جملہ نوادر تھی۔ ان کا بلند مرتبہ ان کے اس زمانے میں زیادہ قابلِ توجہ سمجھا گیا۔ انھیں اپنے معاصرین میں بلند مقام حاصل رہا۔ مولانا بھٹی رحمہ اللہ نے ایک صدی کے قریب عمر پائی۔ اس دوران میں سیکڑوں اہلِ علم و دانش ان کے دائرہ معاصرت میں شامل ہوئے۔ انھوں نے اپنے عہد کے فکری احبابِ علم و فضل سے نہایت ہی احترام اور عقیدت سے تعلقات نبھائے۔ بعض علمی موضوعات پر گفتگو کے لیے علما، ادبا اور نامور صحافی چل کر ان کے پاس تشریف لاتے۔ موصوف ان کے منصب کا لحاظ کرتے ہوئے بھرپور استقبال کرتے اور ہر ممکن تعاون فرماتے۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ معاصرت نبھانا نہایت مشکل امر ہے۔ اس کی صراحت حضرت صاحب رحمہ اللہ خود اپنے ایک مضمون میں یوں بیان کرتے ہیں : ’’معاصرت بہت بری بیماری ہے، جو اکثر اہلِ علم کو لاحق ہو جاتی ہے۔ عام طور پر ہم دیکھتے ہیں کہ کوئی کسی پر تنقید کر رہا ہے، کوئی کسی کے علم کے طول و عرض کی پیمایش میں مشغول ہے، کوئی کسی کے حوالوں کی غلطیوں کی نشان دہی کر رہا ہے اور کوئی کسی کی زبان اور اندازِ بیان پر حملوں میں مصروف ہے۔‘‘ (قافلہ حدیث، ص: ۳۸۷) یوں حضرت مرحوم کی معاصرت میں سیکڑوں اصحابِ فکر و فن کے نام آتے ہیں ۔ لیکن صفحات کی تنگ دامنی کے پیشِ نظر چند مرحومین اور چند موجودین معاصرین کا ذکر کیا جاتا ہے۔ اس میں اہلِ حدیث اور غیر اہلِ حدیث سب شامل ہیں ۔ مرحومین میں چند نام یہ ہیں : مولانا ابو الکلام آزاد، مولانا محمد داود غزنوی، سید عطاء اللہ شاہ بخاری، مولانا محمد حنیف ندوی، مولانا عبدالعظیم انصاری، علامہ احسان الٰہی ظہیر، میاں محمد عالم مختار حق، مولانا امام خان نوشہروی، مولانا عزیز زبیدی، مولانا عبدالخالق قدوسی، مولانا عبیداللہ احرار، مولانا محمد اسحاق چیمہ، شاہ جعفر پھلواروی ندوی، طالب الہاشمی، احمدندیم قاسمی، وزیر آغا، اسلوب احمد انصاری، شہاب دہلوی بہاول پوری، خلیفہ عبدالحکیم، ڈاکٹر محمد ایوب قادری، مولانا عبداللہ گرداس پوری، مولانا معین الدین لکھوی، مولانا محی الدین لکھوی، مولانا محمد اسلم سیف فیروزپوری، میرزا ادیب، مشفق خواجہ، محمد علیم ناصری، رئیس احمد جعفری، پروفیسر عبدالجبار شاکر رحمہم اللہ وغیرہ وغیرہ۔ اسی طرح موجودین میں سے چند اہم نام حضرت حافظ صلاح الدین یوسف، جناب بشیر انصاری ایم اے، مولانا ارشاد الحق اثری، ابوسلمان شاہ
Flag Counter