Maktaba Wahhabi

46 - 924
سے کام کروا کر اُس کی اشاعت کے لیے کوشاں ہیں ، اس سلسلے میں اب تک تاریخِ اہلِ حدیث کی سات جلدیں فقیر کے پاس پہنچ چکی ہیں ، مزید پر کام جاری ہے۔ اسی طرح تحریکِ ختمِ نبوت پر بہت بڑا کام محترم ڈاکٹر صاحب کر رہے ہیں ۔ اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ عظیم باپ کے اس عظیم بیٹے کو صحت و ایمان والی طویل عمر عطا فرمائے۔ آمین ان حضرات کے علاوہ تاریخِ اہلِ حدیث پر دیگر کئی بزرگوں نے بھی کام کیا ہے، جیسے ملک امام خان نوشہروی، مولانا قاضی محمد اسلم فیروز پوری، مولانا عبدالرشید عراقی، خالد حنیف صدیق، الشیخ محمد مستقیم سلفی، مولانا عبدالرؤف ندوی وغیرہم۔ اﷲ تعالیٰ سب کی مساعیِ جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین حضرت نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ اور دیگر اکابرین کی کتب کی اشاعت کے لیے دار ابی الطیب گوجرانوالہ بحمداﷲ بڑی محنت اور کوشش سے رواں دواں ہے، دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ محترم حافظ شاہد محمود صاحب، مولانا عبداﷲ سلیم صاحب اور ان کے رفقا کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین ادارے کا نام ’’دار ابی الطیب‘‘ اس لیے تجویز کیا گیا کہ تین بزرگوں کی کنیت ’’ابو الطیب‘‘ تھی: (1)۔ حضرت نواب محمد صدیق حسن خان رحمہ اللہ ۔ (2)۔ علامہ شمس الحق عظیم آبادی رحمہ اللہ ۔ (3)۔ علامہ محمد عطاء اﷲ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ ۔ اور ان بزرگوں نے اپنے اپنے وقت میں اپنی ہمت کے مطابق سلفی تراث کی خدمت کی ہے۔ جزاہ اللّٰہ عنا وعن المسلمین خیرا الجزاء۔ اب ہم اصل موضوع کی طرف آتے ہیں ۔ مخدومی حضرت مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کے نام کا تعارف سنِ شعور ہی سے ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ کے ذریعے ہوا۔ نانا مرحوم حضرت مولانا معراج دین___نور اللّٰہ مرقدہ ____ آف قلعہ دیدار سنگھ کے ہاں ’’الاعتصام‘‘ اور ’’تنظیم اہلِ حدیث‘‘ آتے تھے، وہ پڑھ کر مسجد کے منبر پر رکھ دیتے جس سے دوسرے نمازی بھی استفادہ کر لیتے۔ محترم بھٹی صاحب رحمہ اللہ کی کتاب ’’نقوشِ عظمتِ رفتہ‘‘ طبع ہوئی تو اس کا نسخہ محترم بھائی ابوبکر قدوسی حفظہ اللہ سے ملا جو میں نے چند نشستوں ہی میں پڑھ ڈالا اور میری اہلیہ نے بھی بڑے ذوق و شوق سے جلد ہی کتاب ختم کر لی۔ اب حضرت مولانا بھٹی صاحب رحمہ اللہ کو ملنے کی خواہش تھی۔ 1996ء میں لجنۃ القارۃ الہندیہ، جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی کویت کے رئیس الشیخ مشعل السعید حفظہ اللہ پاکستان کے دورے پر گئے، تو میں بھی ان دنوں پاکستان آیا ہوا تھا۔ لاہور میں ہم میاں نعیم الرحمان رحمہ اللہ کے پاس تھے کہ مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ ، محترم میاں فضل حق پر کتاب کا مسودہ دینے میاں نعیم الرحمان رحمہ اللہ کے پاس آئے ہوئے تھے۔ وہیں ان
Flag Counter