Maktaba Wahhabi

422 - 924
میاں صاحب رحمہ اللہ کی اولاد و احفاد کے بارے معلومات، آرائیں برادری کی تاریخ، لاہور کی میونسپل کمیٹی کے پہلے منتخب پریذیڈنٹ ہونے کی بنا پر ان کی خدمات کا تذکرہ، ریڈیو پاکستان کی نشریات کے متعلق ان کی رائے، علامہ اقبال رحمہ اللہ اور دیگر حضرات سے ذاتی مراسم اور وہ بہت کچھ جو اس زمانے میں سیاسی و قومی سطح پر ظہور میں آیا اور جسے قارئین کے لیے جاننا ضروری ہے۔ یعنی پوری ایک صدی کی سیاسی اور سماجی تاریخ ہے، جو اس کتاب میں مرقوم ہے۔ غرض یہ کتاب معلومات کے اعتبار سے بڑی مفید ہے اور برصغیر کی جدوجہد آزادی کے سلسلے میں لکھی جانے والی کتب میں ایک بلند مقام کی حامل ہے۔ ہم چھے سو صفحات پر مشتمل کتاب کی تصنیف پر مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ اور اس کے ناشر ادارہ ’’نشریات‘‘ کے روحِ رواں جناب پروفیسر عبدالجبار شاکر صاحب رحمہ اللہ کی مغفرت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں ، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ آمین محترم شاکر صاحب رحمہ اللہ خصوصی دعاؤں کے مستحق ہیں کہ جن کی ذاتی توجہ سے یہ پُر از معلومات کتاب منظرِ عام پرآئی اور قارئین برصغیر کی آزادی کے مختلف مراحل اور مختلف تحریکات سے باخبر ہوئے۔
Flag Counter