Maktaba Wahhabi

364 - 924
دبستانِ حدیث، گلستانِ حدیث، بوستانِ حدیث، چمنستانِ حدیث، ہفت اقلیم، اسلام کی بیٹیاں ، محفلِ دانشمنداں ، چہرۂ نبوت قرآن کے آئینے میں ، ترجمہ و حواشی الفہرست(ابن ندیم)، سیرت قاضی محمد سلیمان منصور پوری، روپڑی علمائے حدیث، گزر گئی گزران(خودنوشت)سمیت تقریباً چالیس اہم کتابیں تصنیف کیں ، ان میں فقہائے ہند(۱۰؍ جلدوں میں )اور برصغیر میں اہلِ حدیث خدام قرآن، تو انسائیکلو پیڈیا کا درجہ رکھتی ہیں ۔ ہندوستان میں ہمارے شہر کے عظیم ترین اشاعتی ادارہ ’’مکتبۃ الفہیم مؤ‘‘ کو ان کی دس سے زائد کتابوں کی اشاعت کا شرف اور اعزاز حاصل ہے۔ نئی نسل کو چاہیے کہ ان کتابوں کا مطالعہ کریں اور اسلاف کے تابندہ نقوش کو عملی زندگی میں پیشِ نظر رکھیں ۔ جمعیت اہلِ حدیث مؤ کے ذمے داران اور وابستگان دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مولانا موصوف کی تصنیفی اور علمی خدمات و مساعیِ جمیلہ کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور ان کی تحقیقی خدمات کو ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے، ان کی حسنات کو حسنِ قبول عطا کرے، ان کی لغزشوں کو صَرفِ نظر کرتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور ملت و جماعت کو ان کا نعم البدل عطاکرے۔ آمین مولانا موصوف کی نمازِ جنازہ غائبانہ بعد نمازِ مغرب جامع مسجد فیض عام صدر چوک میں جمعیت اہلِ حدیث مؤ کے امیر مولانا سہیل احمد مدنی نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ غائبانہ میں علما، اساتذہ، طلبہ اور عمائدینِ جماعت و ملت کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ مولانا کی وفات پر جمعیت اہلِ حدیث مؤ کے امیر مولانا سہیل احمد مدنی، نائب امیر حافظ محمد اسلم ریاضی، نائب سیکرٹری حافظ عبیدالرحمان عالی، ناظمِ مالیات الحاج امیر محمد طارق گرہست نے بھی اظہارِ افسوس کرتے ہوئے تعزیت کی اور بلندیِ درجات کی دعا فرمائی۔
Flag Counter