Maktaba Wahhabi

35 - 924
انجینئر رشید اللہ خان عزیز(سعودی عرب)، مولانا ابوبکر قدوسی(لاہور)، مولانا ابوسفیان محمد خان محمدی(سندھ)، مولانا حافظ ریاض احمد عاقب(ملتان)، جناب احسن شفیق صدیقی(ساہیوال)، جناب محمد ارشد بدر(حاصل پور)، جناب سید کلیم حسین شاہ(راولپنڈی)، چوہدری محمد سہیل گورداسپوری(بورے والا)، جناب عمر فاروق سعید(لاہور)، مولانا محمد یوسف نعیم(کراچی)، مولانا عبدالمنان شورش(ڈیرہ غازی خان)، مولانا عبدالحنان جانباز(سیالکوٹ)، مولانا محمد رمضان یوسف سلفی(فیصل آباد)، جناب عبدالرحمان عظیم(گوجرانوالہ)، برادرِ اصغر جناب سعید اللہ خان عزیز(بہاول پور)، جناب چوہدری عبدالسلام(احمد پور شرقیہ)، جناب محمد اقبال فاروقی(دائرہ دین پناہ، تحصیل کوٹ ادّو)، جناب مولانا حمیداللہ اعوان سدید(گوجرانوالہ)، مولانا عبدالرشید عراقی(سوہدرہ)، جناب مولانا حافظ محمد عثمان یوسف(لاہور)، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی(جہلم)، جناب مولانا ابو عمر سوہدروی(سوہدرہ)، مولانا صفدر عثمانی(گوجرانوالہ)، جناب سیف اللہ خان مغل(حافظ آباد)کے نام قابلِ ذکر ہیں ۔ اس فہرست میں میرے دو تین دوستوں نے ادارہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ کے ساتھ عملی تعاون کے لیے ایک قدم آگے بڑھایا اور ’’ارمغان مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ ‘‘کی اشاعت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ میں ان کے لیے تہہ دل سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اُن کے علم، عمل، عمر اور مالی وسائل میں اضافہ فرمائے اور انھیں زیادہ سے زیادہ خدمتِ دین کے مواقع میسر آئیں ۔ آمین۔ امید ہے کہ بے سروسامانی کے عالم میں ’’ارمغانِ مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ ‘‘قبول فرمائیں گے۔ بقول شاعر: مرے قلم میں ادیبوں کی آب وتاب نہیں متاع دیدہ خوئے ناب لے کر آیا ہوں طالبِ دعا حمیداللہ خان عزیز ایڈیٹر: ماہنامہ مجلّہ تفہیم الاسلام توحید منزل۔ محلہ رحمان آباد۔ احمدپورشرقیہ،ضلع بہاول پور Email: NaqoushoAassar1234@gmail.com 0302- 2186601 , 0333-6357567 ۲۴ ۔مارچ۲۰۱۶ء
Flag Counter