Maktaba Wahhabi

220 - 924
عریض خطہ ارضی پر اہلِ حدیث کا کوئی اخبار تھا نہ کوئی جریدہ۔ اللہ تعالیٰ نے برادرِ عزیز فاضل نوجوان مولانا حمیداللہ خان عزیز کو یہ ہمت اور توفیق بخشی کہ جنوری ۲۰۰۲ء میں اسلامی اور علمی صحافت کی داغ بیل ڈالی۔ ادارہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ کا قیام عمل میں لے آئے اور اس پلیٹ فارم سے ماہنامہ مجلہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ کا اجراء کیا، جس نے ہمیشہ تمام مصلحتوں اور خطرات کو بالائے طاق رکھ کر صحافت کے ذریعے قرآن و حدیث کی تبلیغ اور اشاعتِ اسلام کی خدمات انجام دیں ۔ فرقِ باطلہ کے فاسد افکار و نظریات کے ردِ بلیغ کے لیے مجاہدانہ کردار ادا کیا۔ ادارہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ احمد پور شرقیہ ضلع بہاول پور گذشتہ کئی برسوں سے قرآن و سنت کی دعوت کے ساتھ جنوبی پنجاب کی تاریخ و افکارِ اہلِ حدیث پر بھی جدید ادبی اسلوب میں کتابیں مرتب کر رہا ہے۔ اس سلسلے کی بعض کتب: تذکرہ شیخ الحدیث مولانا عبدالرزاق فاروقی رحمہ اللہ ، بطلِ حریت قاری عبدالوکیل صدیقی خان پوری رحمہ اللہ(احوال و آثار)، تراجم علمائے اہلِ حدیث جنوبی پنجاب، حیاتِ بہاول پوری رحمہ اللہ ، بزمِ حدیث کے چراغ، مشاہیرِ علمائے اہلِ حدیث احمد پور شرقیہ، مولانا عبدالرزاق سلفی عنایت پوری رحمہ اللہ کی علمی خدمات، تاریخِ اہلِ حدیث جنوبی پنجاب، جنوبی پنجاب میں حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمہ اللہ کے تلامذہ وغیرہ ترتیب کے مراحل سے گزر کر تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔ ادارے کی فکر انگیزی اور خدمت کا اندازہ اس سے لگائیں کہ جنوری ۲۰۱۴ء میں ۱۷۶ صفحات پر جنوبی پنجاب کے بڑے دینی ادارے جامعہ محمدیہ اہلِ حدیث خان پور ضلع رحیم یار خان کے بانی بطلِ حریت حضرت مولانا قاری عبدالوکیل صدیقی رحمہ اللہ(وفات :یکم مارچ ۲۰۱۳ء)کی خدمات پر خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا گیا، جو بہترین اسلوب کی منفرد کاوش تھی۔ فاضل مولف نے قرآنیات، سیرت اور احادیث پر بھی متعدد کتب لکھی ہیں ، جن میں پیامِ مصطفی کی کرنیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق مستشرقین کے اعترافات، موضوعات القرآن فی توحید الرحمان، قرآنِ مجید کے متعلق مستشرقین کے اعترافات، فیضانِ توحید، منہاج التوحید، جواہر التوحید زیادہ مشہور عنوانات ہیں ۔ مجھے اُمید ہے کہ ادارہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ کی اس تاریخی کاوش کا استقبال احسن انداز میں کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے مربی ومشفق بزرگ حضرت مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کی بال بال مغفرت فرمائے۔ انھیں اعلیٰ علیین میں مقامِ خاص نصیب فرمائے اور ’’ارمغانِ مورخِ اہلِ حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ ‘‘کے مولف ودیگر معاونین کی کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
Flag Counter