Maktaba Wahhabi

235 - 531
اگر تم نے شرک کیا تو تمہارے عمل برباد ہو جائیں گے اور تم زیاں کاروں میں سے ہو جاؤ گے۔‘‘ بیت اللہ الحرام کے حاجیو! مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کے بعد ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ایک حج کیا ہے اور یہ وہی حج ہے جو آپ نے اپنی حیات پاک کے آخری دور میں کیا ہے اور یہ حجۃ الوداع کے نام سے معروف ہے، اس حج میں آپ نے لوگوں کو اپنے قول و عمل سے مناسک حج کی تعلیم دی اور ان سے فرمایا: (خُذُوا عَنِّي مَنَاسِكَكُمْ) (السنن الكبري للبيهقي: 5/125) ’’لوگو! مجھ سے مناسک حج سیکھ لو۔‘‘ لہذا تمام مسلمانوں پر یہ واجب ہے کہ فریضۂ حج ادا کرتے ہوئے آپ کے اسوہ ٔحسنہ کو اپنے سامنے رکھیں اور مناسک حج اس طرح ادا کریں جس طرح آپ نے انہیں سکھایا ہے کیونکہ آپ وہ معلم و مرشد ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے رحمۃ للعالمین بنا کر مبعوث فرمایا ہے اور آپ تمام بندگان الہٰی کے لیے حجت ہیں، اس لیے تو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ آپ کی اطاعت کریں اور اللہ تعالیٰ نے یہ بھی بیان فرمایا ہے کہ آپ کی اطاعت ہی جنت میں داخلہ اور جہنم کی آگ سے نجات کا ذریعہ ہو گی اور یہ اس بات کی دلیل بھی ہے کہ بندے کو اپنے رب سے اور رب تعالیٰ کو اپنے بندے سے سچی محبت ہے جس طرح کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَمَآ ءَاتَىٰكُمُ ٱلرَّ‌سُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَىٰكُمْ عَنْهُ فَٱنتَهُوا۟ ۚ ﴾ (الحشر 59/7) ’’اور جو چیز تم کو پیغمبر دیں وہ لے لو اور جس سے منع کریں ( اس سے) باز رہو۔‘‘ اور فرمایا: ﴿وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَو‌ٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَو‌ٰةَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّ‌سُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْ‌حَمُونَ ﴿٥٦﴾) (النور 24/56) ’’اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور (اللہ کے) رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کے فرمان پر چلتے رہو تاکہ تم پر رحمت کی جائے۔‘‘ اور فرمایا: ﴿لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِى رَ‌سُولِ ٱللّٰهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْ‌جُوا۟ ٱللّٰهَ وَٱلْيَوْمَ ٱلْءَاخِرَ‌ وَذَكَرَ‌ ٱللّٰهَ كَثِيرً‌ۭا ﴿٢١﴾(الاحزاب 33/21) ’’رسول اللہ کی ذات میں بہترین اور عمدہ نمونہ موجود ہے (یعنی) اس شخص کے لیے جسے اللہ (سے ملنے) اور روز قیامت (کے آنے) کی امید ہو اور وہ اللہ کا ذکر کثرت سے کرتا ہو۔‘‘ اور فرمایا: ﴿وَمَن يُطِعِ ٱللّٰهَ وَرَ‌سُولَهُۥ يُدْخِلْهُ جَنَّـٰتٍ تَجْرِ‌ى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ‌ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۚ وَذَ‌ٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ﴿١٣﴾ وَمَن يَعْصِ ٱللّٰهَ وَرَ‌سُولَهُۥ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُۥ يُدْخِلْهُ نَارً‌ا خَـٰلِدًا فِيهَا وَلَهُۥ عَذَابٌ مُّهِينٌ ﴿١٤﴾ (النساء 4/13-14) ’’اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی فرماں برداری کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کو ایسے باغات میں داخل فرمائیں گے جس میں نہریں بہہ رہی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی حدوں سے نکل جائے گا اس کو اللہ تعالیٰ دوزخ میں
Flag Counter