Maktaba Wahhabi

345 - 531
قول کے مطابق سعی کے چکروں کے لیے یہ شرط نہیں ہے کہ انہیں مسلسل لگایا جائے اور اگر وہ از سر نو سعی کر لیں تو پھر بھی کوئی حرج نہیں، لیکن صحیح بات یہ ہے کہ ان کے لیے یہی کافی ہے کہ دو چکر اور لگا کر اپنی سعی مکمل کر لیں۔ اس مسئلہ میں علماء کا راجح قول یہی ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ طواف سے پہلے سعی سوال: کیا حج یا عمرہ میں طواف سے پہلے سعی کرنا جائز ہے؟ جواب: سنت یہ ہے کہ پہلے طواف کیا جائے اور پھر اس کے بعد سعی، لیکن اگر کوئی شخص جہالت کی وجہ سے طواف سے پہلے سعی کر لے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں کیونکہ حدیث سے ثابت ہے کہ جب ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہ عرض کیا کہ میں نے طواف سے پہلے سعی کر لی ہے تو آپ نے فرمایا: (لَا حَرَجَ) (سنن ابي داود‘ المناسك‘ باب فيمن قدم شيئا قبل شيء في حجة‘ ح: 2015) ’’کوئی حرج نہیں۔‘‘ اس سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی پہلے سعی کرے تو وہ ہو جائے گی، لیکن سنت یہ ہے کہ پہلے طواف کرے اور پھر سعی، عمرہ ہو یا حج دونوں میں سنت یہی ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ سعی حج طواف افاضہ سے پہلے سوال: کیا حاجی کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ طواف افاضہ سے پہلے حج کی سعی کرے؟ جواب: حاجی اگر مفرد یا قارن ہو تو اس کے لیے طواف افاضہ سے پہلے سعی کرنا جائز ہے یعنی وہ طواف قدوم کے بعد سعی کرے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کیا تھا، جو ہدی کے جانور اپنے ساتھ لائے تھے۔ حاجی اگر متمتع ہو تو اس کے لیے دو سعی ہیں، ایک مکہ میں قدوم کے وقت اور یہ عمرہ کے لیے سعی ہو گی اور دوسری حج کے لیے ہو گی۔ اور افضل یہ ہے کہ طواف افاضہ کے بعد ہو کیونکہ سعی طواف کے تابع ہے اور اگر طواف سے پہلے کر لے تو پھر بھی کوئی حرج نہیں، راجح قول یہی ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جب ایک شخص نے یہ عرض کیا کہ میں نے طواف سے پہلے سعی کر لی ہے، تو آپ نے فرمایا: (لَا حَرَجَ) (سنن ابي داود‘ المناسك‘ باب فيمن قدم شيئا قبل شيء في حجة‘ ح: 2015) ’’کوئی حرج نہیں۔‘‘ حاجی کو چاہیے کہ عید کے دن حج کے پانچ اعمال ترتیب کے ساتھ سر انجام دے اور وہ یہ ہیں (1) رمی جمرہ عقبہ (2) قربانی (3) بالوں کو منڈوانا یا کٹوانا (4) طواف اور (5) صفا و مروہ کی سعی، ہاں البتہ حاجی اگر قارن یا متمتع ہو تو پھر اسے طواف قدوم کے بعد سعی کرنا چاہیے۔ اور افضل یہ ہے کہ یہ اعمال مذکورہ بالا ترتیب کے ساتھ سر انجام دئیے جائیں لیکن اگر بعض کو
Flag Counter