Maktaba Wahhabi

304 - 531
ان میں سے پہلی پانچ اشیاء میں سے اگر کسی کا ارتکاب کرلیا جائے تو فدیہ لازم ہے، البتہ اس سے حج باطل نہیں ہو گا، شکار وغیرہ کی صورت میں اس طرح کے جانور کو ذبح کرنا ہو گا، نکاح وغیرہ کی صورت میں فدیہ تو نہیں ہے لیکن اس سے حج باطل ہو جائے گا اور مباشرت وغیرہ کی صورت میں حج تو باطل نہ ہو گا، البتہ دم دینا لازم ہو گا۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔ جہالت کی وجہ سے کسی ممنوع کام کا ارتکاب کرنا سوال: جو شخص جہالت یا نسیان کی وجہ سے ان نو قسم کے ممنوعات میں سے کسی ایک کا ارتکاب کرے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب: جو شخص بھول کر بال یا ناخن کاٹ لے تو اس میں کوئی گناہ ہے نہ فدیہ، اسی طرح جو شخص بھول کر خوشبو لگا لے یا سر ڈھانپ لے یا سلا ہوا کپڑا پہن لے تو اسے بھی اللہ تعالیٰ نے معاف فرما دیا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی یہ دعا قبول فرمائی ہے: (رَ‌بَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ إِن نَّسِينَآ أَوْ أَخْطَأْنَا) (البقرة 2/286) ’’اے ہمارے رب! اگر ہم سے بھول یا چوک ہو گئی ہو تو ہم سے مؤاخذہ نہ کرنا۔‘‘ اور صحیح مسلم میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس دعا کو قبول فرما لیا۔[1] نیز ارشاد باری تعالیٰ ہے: (وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَآ أَخْطَأْتُم بِهِۦ وَلَـٰكِن مَّا تَعَمَّدَتْ قُلُوبُكُمْ) (الاحزاب 33/5) ’’اور جو بات تم سے غلطی سے ہو گئی اس میں تم پر کچھ گناہ نہیں لیکن جو قصد سے کرو اس پر مواخذہ ہے۔‘‘ اور حدیث میں ہے: (إِنَّ اللّٰهَ وَضَعَ عَنْ أُمَّتِي الْخَطَأَ وَالنِّسْيَانَ) (سنن ابن ماجه‘ الطلاق‘ باب طلاق المكره والناسي‘ ح: 2045) ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے میری امت کے خطا و نسیان کو معاف کر دیا ہے۔‘‘ شکار کے بارے میں جمہور کا فیصلہ یہ ہے کہ اسے اس کی مثل جانور ذبح کرنا ہو گا اور شکار کرنے والے سے یہ تفصیل نہیں پوچھتے کہ اس نے جان بوجھ کر شکار کیا ہے یا غلطی سے لیکن اس مسئلہ میں بھی شاید صحیح بات یہی ہے جو شخص بھول کر یا ازراہ جہالت شکارکرے تو اس پر نہ کوئی گناہ ہے اور نہ فدیہ لازم کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: (وَمَن قَتَلَهُۥ مِنكُم مُّتَعَمِّدًا) (المائده: 5/95) ’’اور جو تم میں سے جان بوجھ کر اسے مارے۔‘‘ محرم کا نکاح کرنا صحیح نہیں ہو گا، خواہ وہ جہالت کی وجہ سے کر رہا ہو لیکن اس میں کوئی فدیہ نہیں ہے۔ صحبت اور مباشرت میں جمہور کے نزدیک فدیہ ہے خواہ اس نے بھول کر ہی یہ کام کیا ہو کیونکہ اس کا تعلق دو شخصوں سے ہے اور یہ
Flag Counter