Maktaba Wahhabi

351 - 531
عمرہ میں حلق یا تقصیر سوال: عمرہ میں حلق یا تقصیر کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب: عمرہ میں حلق یا تقصیر واجب ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب حجۃ الوداع کے لیے مکہ مکرمہ میں تشریف لائے، طواف اور سعی کو ادا فرما لیا تو آپ نے ہر اس شخص کو جس کے ہمراہ قربانی کا جانور نہیں تھا، یہ حکم دیا کہ وہ بالوں کو کٹوا دے اور پھر منڈوا دے اور جب آپ نے بالوں کے کٹوانے کا حکم دیا تو اصول یہ ہے کہ حکم سے وجوب ثابت ہوتا ہے، لہذا معلوم ہوا کہ بال کٹوائے بغیر چارہ کار ہی نہیں۔ اس کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ غزوہ حدیبیہ کے موقع پر جب آپ کو اور صحابہ کرام کو عمرہ کرنے سے روک دیا گیا اور آپ کے اس حکم کی اطاعت میں صحابہ کرام سے جب تھوڑی سی تاخیر ہوئی تو آپ نے ناراضی کا اظہار فرمایا۔ اب رہا یہ مسئلہ کہ عمرہ میں تقصیر افضل ہے کہ حلق تو افضل حلق یعنی بال منڈوانا ہے ہاں البتہ حج تمتع کرنے والا حاجی جو تاخیر سے مکہ میں آیا ہو تو اس کے لیے افضل یہ ہے کہ بال کٹوا دے تاکہ حج میں منڈوانے کے لیے اس کے سر پر بال موجود ہوں۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ وقوفِ عرفہ عرفہ میں آمد و رفت کا وقت سوال: حاجی عرفہ میں کب جائے اور وہاں سے کس وقت واپس لوٹے؟ جواب: حکم شریعت یہ ہے کہ عرفہ میں عرفہ کے دن یعنی نو تاریخ کو طلوع آفتاب کے بعد جائے اور ظہر و عصر کی نمازیں جمع اور قصر کی صورت میں جمع تقدیم کے ساتھ ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ ادا کرے تاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اسوۂ حسنہ پر عمل کر سکے اور غروب آفتاب تک عرفہ میں ذکر الہی، دعا، تلاوت قرآن مجید اور تلبیہ میں مشغول رہے اور یہ کلمات کثرت سے پڑھے: (لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، سُبْحَانَ اللّٰهِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ ) (سلسلة الاحاديث الصحيحة‘ ح: 1503) ’’اللہ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں۔ وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کا تمام ملک ہے اور اسی کی سب تعریف ہے۔ وہی ہر چیز پر قادر ہے، پاک ہے اللہ اور اسی کے لیے ہی سب تعریف ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور کوئی بھی قوت اور طاقت اللہ تعالیٰ (کی مدد) کے بغیر (میسر) نہیں۔‘‘ دعا دونوں ہاتھ اٹھا کر کی جائے، قبلہ رخ ہو کر کی جائے اور دعا سے پہلے اللہ تعالیٰ کی حمدوثنا کی جائے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter