Maktaba Wahhabi

49 - 531
یہ سب دعائیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں، اگر کچھ اور دعائیں پڑھ لے تو پھر بھی کوئی حرج نہیں مثلا یہ دعا پڑھ سکتا ہے: ( اللّٰهُمَّ إِنْ كَانَ مُحْسِنًا، فَزِدْ فِي إِحْسَانِهِ، وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا فَتَجَاوَزْ عَنْهُ) (المستدرك للحاكم: 1/359) ’’(اے اللہ!) اگر یہ نیک ہے تو تُو اس کی نیکی (کے اجروثواب) میں اضافہ فرما اور اگر یہ خطا کار ہے تو اس (کی خطاؤں) سے درگزر فرما۔ اے اللہ تو اسے معاف فرما اور قول ثابت کے ساتھ اسے ثابت قدمی عطا فرما۔‘‘ پھر چوتھی مرتبہ اللہ اکبر کہے اور تھوڑے سے وقفہ سے السلام عليكم ورحمة اللّٰه کہتے ہوئے دائیں طرف ایک بار سلام پھیر دے[1] ہر تکبیر کے ساتھ رفع الیدین بھی مستحب ہے کیونکہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ثابت ہے۔[2] سنت یہ ہے کہ امام، مرد کے سر کے پاس اور عورت کے درمیان میں کھڑا ہو کیونکہ بروایت انس و سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح ثابت ہے۔ بعض علماء جو یہ فرماتے ہیں کہ مرد کے سینہ کے پاس کھڑا ہونا سنت ہے تو یہ ایک ضعیف قول ہے، ہمارے علم کے مطابق اس کی کوئی دلیل نہیں ہے۔ نماز جنازہ کے وقت میت کو قبلہ رخ رکھا جائے کیونکہ کعبہ کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد یہ ہے: (انها قبلة المسلمين احياء وامواتا) (لم اجده) ’’یہ زندہ اور مردہ سب مسلمانوں کا قبلہ ہے۔‘‘واللہ ولی التوفیق. ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ فوت شدہ بچہ، جس کی نماز جنازہ بھول جانے کی وجہ سے نہ پڑھی جا سکی سوال: میرا ایک چھ ماہ کی عمر کا بچہ فوت ہو گیا تھا، میں نے اسے قبرستان میں جا کر دفن کر دیا لیکن بھول جانے کی وجہ سے میں اس کی نماز جنازہ نہ پڑھ سکا، اب مجھے بچے کی قبر کا بھی علم نہیں ہے تو کیا کوئی ایسا صدقہ یا کوئی اور عمل ہے جو نماز جنازہ سے کفایت کر سکے؟ جواب: کوئی دوسرا ایسا عمل نہیں جو نماز جنازہ سے کفایت کر سکے، خواہ میت کسی بڑی عمر کے آدمی کی ہو یا بچے کی، صدقہ نماز جنازہ کا بدل ہو سکتا ہے نہ کوئی اور نیکی کا کام، لہذا اس قبرستان میں جاؤ جس کی ایک قبر میں اس بچے کو دفن کیا تھا، قبرستان کو اپنے اور قبلہ کے درمیان کر لو اور بچے کی نماز جنازہ کو وضو اور نماز کی دیگر تمام شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے ادا کرو! چونکہ آپ کو متعین طور پر بچے کی قبر کا علم نہیں لہذا اس طرح نماز جنازہ پڑھنا کافی ہو گا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: (لَا يُكَلِّفُ ٱللّٰهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا) (البقرة 2/286) ’’اللہ تعالیٰ کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔‘‘ اور فرمایا:
Flag Counter