Maktaba Wahhabi

47 - 531
برکت عطا فرمائے۔ جواب: شرعی دلائل سے یہ بات ثابت ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ بیوی اپنے شوہر کو غسل دے اور اسے دیکھے اور شوہر اپنی بیوی کو غسل دے اور اس کی طرف دیکھے۔ حضرت اسماء بنت عمیس نے اپنے شوہر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خود غسل دیا تھا[1] اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے وصیت فرمائی تھی کہ انہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ غسل دیں۔[2] ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ میت کے سونے کے دانت اتارنا سوال: جب کوئی شخص فوت ہو جائے اور اس نے سونے کے دانت لگا رکھے ہوں تو کیا انہیں اتارنا جائز ہے تاکہ اس کا قرض ادا کیا جائے خواہ یہ آسانی سے نہ اتر سکتے ہوں اور اگر اس کے ذمہ قرض نہ ہو تو کیا انہیں نہ اتارا جائے؟ جواب: جب کوئی شخص فوت ہو جائے اور اس نے سونے یا چاندی کے دانت لگائے ہوں اور انہیں آسانی سے نہ اتارا جا سکتا ہو تو پھر انہیں نہ اتارنے میں کوئی حرج نہیں، خواہ وہ مقروض ہو یا نہ ہو۔ اور کچھ وقت بعد انہیں اتارنا بھی ممکن ہے تاکہ وارث انہیں لے لیں یا ان سے اس کا قرض ادا کیا جائے اور اگر انہیں آسانی سے اتارنا ممکن ہو تو پھر انہیں اتارنا واجب ہے کیونکہ یہ مال ہے اور قدرت کے ہوتے ہوئے مال کو ضائع کرنا درست نہیں ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ میت کے بال کاٹنا سوال: کیا میت کے بال کاٹنا جائز ہے؟ جواب: اگر میت کی مونچھوں کے بال بہت لمبے ہوں تو انہیں کاٹنے میں کوئی حرج نہیں، اسی طرح بغل کے بالوں کو بھی صاف کیا جا سکتا ہے لیکن وفات کے بعد زیر ناف اور شرم گاہ کے بالوں کو صاف کرنا جائز نہیں، کیونکہ مرد ہو یا عورت اس کی شرم گاہ کو ہاتھ لگانا جائز نہیں ہے۔ آدمی کے سر کے بالوں میں کنگھی کر دی جائے اور عورت کے بالوں کو گوندھ کر تین لٹیں بنا دی جائیں اور انہیں پیچھے کی طرف ڈال دیا جائے، کاٹا نہ جائے اور انہیں اسی طرح اپنی حالت میں رہنے دیا جائے۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔
Flag Counter