Maktaba Wahhabi

35 - 531
فرض نمازوں کی نیت سے بنائی گئی مسجد کو نماز جمعہ کی مسجد کی طرف منتقل کرنا سوال: کیا ایسی مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنا جائز ہے جس کی تاسیس کے وقت یہ نیت نہیں کی گئی تھی کہ اس میں نماز جمعہ بھی ادا کی جائے گی؟ جواب: مذکورہ بالا صورت میں کوئی امر مانع نہیں ہے کہ اس مسجد میں نماز جمعہ بھی ادا کی جائے جس میں پہلے نماز جمعہ ادا نہیں کیا جاتی تھی بلکہ صرف دیگر نماز پنجگانہ کو باجماعت ادا کیا جاتا تھا۔ مسجد کی تعمیر کے وقت اگر نماز جمعہ کی نیت نہیں بھی کی گئی تھی تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا تاکہ مسجد کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یا اس سے پہلے ہی یہاں نماز جمعہ بھی شروع کر دی جائے کیونکہ ہمارے علم کے مطابق اہل علم میں سے کسی نے بھی ایسی کسی شرط کا کوئی ذکر نہیں کیا، لہذا یہ ایک ایسی شرط ہے جس کی کتاب و سنت میں کوئی اصل نہیں۔ ۔۔۔ فتویٰ کمیٹی۔۔۔ رات کے وقت مسجد کو تالا لگانا سوال: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں رات کے وقت مسجدوں کو تالا لگا دیا جاتا اور ان مسلمانوں کو نکال دیا جاتا تھا یا نہیں جو مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے آتے اور مسجد کی دیواروں کے پاس سو جایا کرتے تھے؟ جواب: ہماری معلومات کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں مسجدوں کو تالا نہیں لگایا جاتا تھا اور نہ اس دور میں قالین وغیرہ بچھائے جاتے تھے اور لوگ بھی بے حد متقی اور پرہیز گار تھے کہ وہ نہ مسجدوں میں فساد برپا کرتے تھے اور نہ ہی انہیں گندہ کرتے تھے۔ جب مسجدوں میں قالین بچھا دئیے گئے، ان کی چوری کا خدشہ پیدا ہوا، لوگوں کی جہالت میں اضافہ ہو گیا اور بعض لوگوں نے مسجدوں میں فتنہ و فساد برپا کرنا شروع کر دیا تو ان حالات میں حاکم وقت کے لیے یہ جائز ہو گیا کہ اگر وہ چاہے تو مصلحت کی وجہ سے مسجد کو مقفل کر سکتا ہے تاکہ مسجد کے سازوسامان کو محفوظ کیا جا سکے اور بے وقوفوں کے فتنہ و فساد سے انہیں پاک رکھا جا سکے۔ وصلي اللّٰه علي نبينا محمد۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ مسجد میں سگریٹ لانا سوال: ایک شخص مسجد نبوی میں روضہ میں نماز پڑھ رہا تھا کہ اس کی جیب سے سگریٹ کی ڈبیہ گر گئی تو اس کے اس فعل کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا مسجدوں میں سگریٹ لانا جائز ہے؟ جواب: اگر اس سوال سے یہ مقصود ہے کہ اس شخص کے مسجد میں سگریٹ لانے کے بارے میں کیا حکم ہے تو یہ بات مخفی نہیں کہ سگریٹ منکر و خبیث امور میں سے ہے اور اس کا پینا حرام ہے کیونکہ یہ جان، مال اور معاشرہ کے لیے بے حد نقصان دہ ہے۔ سگریٹ چونکہ خبیث ہے لہذا ضروری ہے کہ اللہ کے گھروں کو اس سے پاک رکھا جائے، مسجدوں میں اسے لے جانا اللہ کے گھروں کی تعظیم و تکریم کے منافی ہے، لہذا جائز نہیں ہے اور اگر اس سوال سے مقصود یہ ہے کہ نماز کے حوالہ سے اس فعل کے بارے میں کیا حکم ہے یعنی کیا نمازی کی جیب سے سگریٹ گر جانے سے نماز فاسد و باطل ہو
Flag Counter