Maktaba Wahhabi

180 - 531
روزہ دار کے لیے مہندی کا استعمال سوال: کیا نماز و روزہ کی حالت میں بالوں کو مہندی لگانا جائز ہے؟ میں نے سنا ہے مہندی کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ جواب: یہ بات صحیح نہیں ہے۔ روزہ کی حالت میں مہندی کے استعمال سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ جس طرح سرمہ کے استعمال سے اور کان یا آنکھ میں دوائی کا قطرہ ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اسی طرح سر پر مہندی لگانے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا اور اس سے روزے کو قطعا کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ دوران نماز مہندی کے بارے میں جو پوچھا گیا ہے تو معلوم نہیں کہ اس سوال سے کیا مراد ہے؟ کیونکہ جس عورت نے نماز پڑھنا ہو گی اس کے لیے تو یہ ممکن نہیں کہ وہ مہندی لگائے (کیونکہ اس طرح اس کا سر ننگا ہو گا)۔ شاید سوال سے یہ مراد ہو کہ اگر مہندی لگی ہو تو کیا اس سے وضو ہو جائے گا؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ مہندی کے استعمال سے وضو کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ مہندی کے استعمال سے جسم پر کوئی ایسی تہہ نہیں بیٹھتی جو جلد تک پانی پہنچنے میں حائل ہو کیونکہ مہندی کے استعمال سے جسم پر صرف رنگ ظاہر ہوتا ہے، جبکہ وضو پر وہ چیز اثر انداز ہوتی ہے جس کا ایسا وجود ہو جو جلد تک پانی کے پہنچنے میں رکاوٹ بنے، لہذا اگر کوئی ایسی چیز استعمال کی ہو تو ضروری ہے کہ اسے وضو کرنے سے پہلے دور کر دیا جائے تاکہ وضو صحیح ہو سکے۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ رمضان میں دن کے وقت خوشبو کا استعمال سوال: روزے دار کے لیے رمضان میں دن کے وقت عطریات کے استعمال کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب: رمضان میں دن کے قت عطریات کے استعمال کرنے اور انہیں سونگھنے میں کوئی حرج نہیں، ہاں البتہ بخور (خوشبو دار دھونی) کو نہیں سونگھنا چاہیئے کیونکہ اسے سونگھنے سے دھواں معدے تک پہنچ جاتا ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ رمضان میں خوشبو اور دھونی کا استعمال سوال: کیا رمضان میں دن کے وقت خوشبو مثلا عطر، عود، کولون اور صندل وغیرہ کی دھونی کا استعمال جائز ہے؟ جواب: ہاں خوشبو کا استعمال جائز ہے بشرطیکہ (صندل وغیرہ کی) دھونی کو نہ سونگھے۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ کھانے کو چکھنا سوال: کیا روزہ کی حالت میں کھانا پکانے والے کے لیے اسے چکھنا جائز ہے تاکہ وہ یہ معلوم کر سکے کہ کھانا پک گیا ہے یا نہیں؟ جواب: بوقت ضرورت کھانا چکھنے میں کوئی حرج نہیں اور وہ اس طرح کہ زبان کے کنارے کے ساتھ کھانے کی شیرینی اور
Flag Counter