Maktaba Wahhabi

187 - 531
۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ روزے دار کا خون کا عطیہ دینا سوال: کیا رمضان میں دن کے وقت خون کا عطیہ دینا جائز ہے یا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ جواب: جب کوئی شخص خون کا عطیہ دے اور اس سے بہت زیادہ خون لیا جائے تو سینگی پر قیاس کی وجہ سے روزہ باطل ہو جائے گا۔ یاد رہے خون صرف اسی صورت میں لیا جا سکتا ہے جب کسی مریض کو دے کر اس کی جان بچانا مقصود ہو یا ہنگامی حالات کے لیے اسے محفوظ رکھنا مقصود ہو اور اگر خون کی مقدار کم ہو مثلا صرف اس قدر ہو جتنا کہ کیمیائی تجزیہ کے لیے انجکشن اور امتحانی نالی وغیرہ میں لیا جاتا ہے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔ خود بخود آنے والی قے سے روزہ نہیں ٹوٹتا سوال: کیا قے سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے؟ جواب: روزے دار کو بہت سے ایسے امور پیش آتے ہیں جن کا اس نے اپنے قصد و ارادہ سے ارتکاب نہیں کیا ہوتا مثلا زخم لگ جانا، نکسیر پھوٹنا، قے آجانا یا پانی وغیرہ کا غیر اختیاری طور پر گلے میں چلے جانا تو ان سے روزہ فاسد نہیں ہوتا کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: (مَنْ ذَرَعَهُ الْقَيْءُ فَلَا قَضَاءَ عَلَيْهِ، وَمَنْ اسْتَقَاءَ فَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ) (سنن ابي داود‘ الصيام‘ باب الصائم يستقيء عامدا‘ ح: 2380 و جامع الترمذي‘ ح: 720 وسنن ابن ماجه‘ الصيام‘ باب ما جاء في الصائم يقي‘ ح: 1676 واللفظ له) ’’جسے خود بخود قے آ جائے اس پر قضا نہیں ہے اور جو شخص خود قے کرے اس پر قضا ہے۔‘‘ ۔۔۔ شیخ ابن باز۔۔۔ روزے کی حالت میں بوسہ لینا سوال: جب کوئی جوان یا بوڑھا شخص روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لے تو کیا اسے گناہ ہو گا؟ جواب: اپنی بیوی کا بوسہ لینے کی وجہ سے روزے دار کو گناہ نہیں ہو گا خواہ وہ جوان ہو یا بوڑھا کیونکہ صحیح مسلم میں روایت ہے کہ عمر بن ابی سلمہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا روزے دار بوسہ لے سکتا ہے؟ تو آپ نے فرمایا :ام سلمی سے پوچھو تو انہوں نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بوسہ لیتے ہیں، تو انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ تعالیٰ نے آپ کے تو اگلے پچھلے گناہ معاف کر دئیے ہیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (أَمَا وَاللّٰهِ، إِنِّي لَأَتْقَاكُمْ لِلّٰهِ، وَأَخْشَاكُمْ لَهُ) (صحيح مسلم‘ الصيام‘ باب بيان ان القبلة في الصوم...الخ‘ ح: 1108)
Flag Counter