Maktaba Wahhabi

349 - 531
جو شخص حلق یا تقصیر کو بھول جائے سوال: جو شخص عمرہ میں حلق یا تقصیر کو بھول جائے اور سلے ہوئے کپڑے پہن لے اور پھر اسے یاد آئے کہ اس نے ابھی تک بال منڈوائے یا کٹوائے نہیں تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب: جو شخص عمرہ میں طواف و سعی تو کر لے لیکن حلق یا تقصیر کو بھول جائے اور حلق و تقصیر سے پہلے معمول کا لباس پہن لے تو وہ یاد آنے پر اپنے کپڑوں کو فورا اتار کر احرام پہن لے اور حلق و تقصیر کے بعد اپنے لباس کو پہنے اور اگر اس نے معمول کا لباس پہن کر جہالت یا نسیان کی وجہ سے حلق یا تقصیر کر لیا تو اس پر کوئی فدیہ نہیں اور اس صورت میں حلق یا تقصیر کے اعادہ کی بھی ضرورت نہیں، لیکن جب وہ خبردار ہو تو پھر اس کے لیے یہ واجب ہے کہ اپنا معمول کا لباس اتار دے تاکہ حالت احرام میں حلق یا تقصیر کرے۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ بھول جانے کی وجہ سے بال نہ کٹوائے سوال: ایک عورت نے حج کیا اور تمام اعمال حج سر انجام دئیے لیکن جہالت یا نسیان کی وجہ سے اب تک بال نہیں کٹوائے حتیٰ کہ اب اپنے وطن واپس پہنچ گئی اور وہ سارے کام کر لیے ہیں، جو محرم کے لیے ممنوع ہوتے ہیں، سوال یہ ہے کہ اب اس پر کیا لازم ہے؟ اور اسے کیا کرنا چاہیے؟ جواب: اگر امر واقع اسی طرح ہے جس طرح سائل نے ذکر کیا ہے کہ اس عورت نے جہالت یا نسیان کی وجہ سے تقصیر کے سوا دیگر تمام اعمال حج سر انجام دئیے ہیں تو اسے چاہیے کہ اب اپنے وطن ہی میں تقصیر کرے۔ جہالت یا نسیان کی وجہ سے یہ تاخیر ہوئی تو اس کی وجہ سے کوئی فدیہ وغیرہ نہیں ہے، بس اتمام حج کی نیت سے اب تقصیر کرے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ سب کو توفیق اور قبولیت عطا فرمائے۔ اس سوال میں جو یہ مذکور ہے کہ تقصیر سے قبل اس کے شوہر نے اس سے مقاربت کی ہے تو اس کی وجہ سے اس پر یہ لازم ہے کہ مکہ میں مساکین حرم کے لیے ایک (مکمل) بکری یا اونٹ کا ساتواں حصہ۔۔۔ جو قربانی کی شرائط کے مطابق ہو۔۔۔ذبح کرے اور اگر اس عورت نے اپنے شوہر سے مقاربت حرم سے باہر وپنے وطن میں کی ہے تو پھر جانور کو بھی وہاں ذبح کر کے وہاں کے مساکین میں تقسیم کر دیا جائے۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ حلق محظورات احرام میں سے ہے۔۔۔ سوال: معلوم ہے کہ سر کو منڈانا محظورات احرام میں سے ہے تو یہ کس طرح جائز ہے کہ عید کے دن تحلل میں اس کا آغاز کر دیا جائے کیونکہ علماء فرماتے ہیں کہ تحلل تو اس صورت میں ہوتا ہے جب تین میں سے کوئی دو کام کر لیے جائیں اور وہ ان تین میں حلق کو بھی ذکر کرتے ہیں تو کیا یہ جائز ہے کہ حاجی اس سے آغاز کرے؟ جواب: ہاں اس سے اس آغاز کرنا جائز ہے کیونکہ احلال کے وقت حلق حج ہی کے لیے ہے، لہذا اس وقت اس کے لیے حلق
Flag Counter